صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

تاجر کے مکان میں نقب زنی لاکھوں روپئے کے زیورات کا سرقہ

38,991

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) گذشتہ رات الکا نگری کے ساکن تاجر آخری رسومات میں شرکت کے لئے اپنے افراد خاندان کے ہمراہ راجستھان گئے ہوئے تھے اس کا فائدہ اٹھا کر چوروں نے مکان کا تالہ توڑ کر لاکھوں روپئے کے زیورات چوری کرلئے جس میں نقد رقم بھی شامل ہے ۔ اطلاع کے مطابق گھیونسرا پارک الکا نگری میں رہنے والے شکتی سنگھ راجپوت جو کہ راجستھان کے ہیں لیکن کاروبار کی وجہ سے وہ اورنگ آباد میں اپنے افراد خاندان کے ہمراہ رہتے ہیں اسی علاقہ میں ان کی دکان ہے ۔

حال ہی میں آخری رسومات میں شرکت کے لئے راجستھان گئے ہوئے تھے ۔ چار دنوں سے مکان بند دیکھ کر چوروں نے مکان کے تین گیٹ کے لوہے کی گرل اور اس کا تالہ توڑدیا اور گھر کے دروازے کی فریم توڑ کراندر داخل ہوئے اور وہ مکان میں رکھے سونے چاندی کے زیورات اور نقد رقم چوری کرلی ۔ صفائی کرنے والی نوکرانی دوسرے روز آئی تو اس نے یہ سب دیکھ کر پڑوسیوں کو اس کی اطلاع دیدی ۔

تاجر کے بھائی نے آکر دیکھا تو اس کی اطلاع تاجر کو دیدی اور پولس میں اس کی رپورٹ درج کروائی ۔ پولس نے معاملے کا اندراج کرلیا ہے او رمزید تحقیقات جاری ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پولس کمشنر نے شہریان سے کہا تھا کہ وہ جب بھی کسی کام کے سلسلہ میں یا تفریح کے لئے اورنگ آباد سے باہر جائیں تو پولس کو مطلع ضرور کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.