صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

روس کی کمپنی اورنگ آباد میں 6800 کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گی

34,038

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) ایشیاء کے سب سے بڑے اسٹیل پلانٹ نووہیلپ ٹیسک اسٹیل کمپنی اورنگ آباد میں پہلے مرحلے میں ۸۰۰ کروڑ روپئے اور دوسرے مرحلے میں ۶ ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ اس کمپنی کے ایک وفد نے آج وزیر صنعت سبھاش دیسائی سے ملاقات کی اس موقع پرہندوستانی نمائندے نے وزیرصنعت کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ کمپنی بین الاقوامی سطح کی کمپنی ہے اور دنیا کے تمام ملکوں میں شاخیں کام کررہی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں اس کمپنی کو شروع کرنے کا منصوبہ کمپنی نے تیار کیا ہے ۔

جو شیندرا کے حدود میں قائم کی جائینگی انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سالوں سے ہمارے نمائندے اس سلسلے میں اقدام کررہے ہیں ۔ اس کمپنی کے نمائندوں نے تین مرتبہ جگہ کا معائنہ بھی کیا ہے ۔ اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کام کا آغاز کیا جائیگا اس وفد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اس کمپنی کو سہولیات فراہم کریں اس لئے کہ اس کمپنی کی وجہ سے مہاراشٹر میں سرمایہ کاروں کو مدد ملیگی اس موقع پر ڈی ایم آئی سی کے ڈائریکٹر گجانن پاٹل نے کمپنی کے وفد کو یقین دلایا کہ ریاستی حکومت ہر مرحلے پر کمپنی کو سہولیات فراہم کروانے کی کوشش کریگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.