صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

آج شہر اورنگ آباد میں کنہیا کمار کا خطاب

526

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) اے آئی ایس ایف کے قومی نائب صدر کنہیا کمار ۹؍ دسمبر کو اورنگ آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے یہ اطلاع ایم ایل سی ستیش چوہان نے ایک پریس کانفرنس میں دی ۔ ایم ایل سی ستیش چوہان نے صحافیوں کو بتایا کہ ملک میں دستور بچائو دیش بچائو تحریک جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں ایک جلسہ عام ۹؍ دسمبر کو اورنگ آباد کے عام خاص میدان میں رکھا جارہا ہے ، جس سے جے این یو اسٹوڈنٹس کائونسل کے سابق صدر اور آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے قومی نائب صدر کنہیا کمار خطاب کریں گے ۔ اس جلسہ عام میں مختلف سماجی اور طلبہ تنظیموں کے ذمہ داران بھی شریک ہوںگے ۔ پریس کانفرنس میں جلسہ عام کے آرگنائزر ایم ایل سی ستیش چوہان کے علاوہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ریاستی سکریٹری پروفیسر رام باہتی ضلع سکریٹری اشفاق سلامی ابھئے ٹاکسار الیاس کرمانی پروفیسر سنیل مگرے اور ڈاکٹر راجیش کرپے بھی موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.