صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شرابی پولس کانسٹبل سے ریوالر لے کرفرار ہونے والا شاطر چور گرفتار

1,239

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) آکاشوانی چوک پر حادثہ کا شکار ہونے والے شرابی پولس کانسٹبل سے سرکاری پستول اوردس زندہ کارتوس لے کر ایک نوجوان فرار ہوگیا تھا ۔ ۵؍ اپریل کو سیون ہل علاقہ میں ایک اے ٹی ایم توڑنے کے لئے اس نوجوان نے اسی ریوالور سے دو گولیاں چلائی تھیں ۔ پولس نے اس نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ اطلاع آج ڈپٹی پولس کمشنر دیپالی گھاٹے گھاڑگے نے ایک پریس کانفرنس میں دی ۔ گرفتار نوجوان بھیم نگر گیورائی بیڑ کا ساکن ہے اور اس کا نام اجئے کانڈے بتایا جاتا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق پولس کمشنریٹ پر مقرر کانسٹبل امیت شیوانی سوامی نے روم تبدیل کیا اور اپنے کمرے کا سامان ایک دوست کے رکشہ میں رکھ کر ٹی وی سینٹر کی جانب جارہا تھا ۔

امیت نے خوب شراب پی رکھی تھی اسلئے وہ رکشہ میں سوگیا رکشہ ڈرائیور بھی نشہ کی حالت میں تھا اور اسے امیت کا نیا کمرہ کہاں ہے ۔ نشے کی حالت میں دکھائی نہیں دیا ۔ نشہ میں چور امت کی کمر سے لگا ریوالور اور ۱۰ کارتوس زمین پر گر پڑے اسی اثناء چوراہے پر موجود اجئے ریلوالر اور کارتوس اٹھا کر وہاں سے راہ فرار ہو گیا ۔ اس معاملے میں ایک شکایت جواہر نگر پولس اسٹیشن میں درج کروائی گئی اسکے فوراً بعد پولس حرکت میں آئی اور ریوالور کی تلاش شروع کردی ۔ ۵ ؍اپریل کو سیون ہل علاقے میں ایس بی آئی کے اے ٹی ایم پر دوگالیاں داغ کر مشین سے رقم چرانے کی کوشش کی گئی تھی ۔ وہاں سی سی ٹی وی میں اس چور کی تصویر قید ہوچکی تھی ۔

اس معاملہ میں بھی ایک شکایت پنڈلک نگر پولس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی جس کی تفتیش کے دوران اجئے کانڈے کے پاس پستول ہونے کا انکشاف ہوا ۔ لیکن وہ پولس کو چکمہ دے کر فرار ہوتا رہا آخر کار گذشتہ روز پولس نے جال بچھا کر اسے حراست میں لے لیا ۔ مذکورہ کارروائی پولس کمشنر چرنجیوی پرساد ڈپٹی کمشنر گھاٹے گھاڑگے اسسٹنٹ کمشنر ناگنات کوڑے کی رہنمائی میں پولس انسپکٹر مدھوکرسپونے سنتوش سونونے باپو بواسکر لال خان پٹھان نند لال چوہان یوگیش گپتا الیکش جادھو سنجیونی شندے اور ڈرائیور انیل سورے نے انجام دی ۔ پستول وکارتوس سمیت اجئے کو گرفتار کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اجئے کانڈے کے خلاف بیڑ ضلع کے گیورائی اور جواہر نگر تھانہ میں دکانوں میں نقب زنی اور مختلف مقامات پر چوری کرنے کے علاوہ پولس کو گمراہ کرنے کے لئے بوگس ٹی سی پیش کرنے کے  معاملات بھی درج ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.