ایشیا کپ فائنل میں حیدرآبادی تیز گیند باز محمد سراج کا چلا جادو۔ سری لنکا صرف 50 رنز پر آل آؤٹ
نئی دہلی: ایشیا کپ 2023 کا فائنل کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ بہت برا ثابت ہوا۔ سری لنکن ٹیم 15.2 اوورز میں 50 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ محمد سراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ 7 اوورس میں 21 رن دے کرانھوں نے6 وکٹس لیں۔
سراج کے علاوہ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے سری لنکا کے بلے باز ٹک نہیں سکے۔