80 سال کی عمر میں بھی فٹ، امیتابھ نے سچائی بتادی؟
بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنی صحت سے جڑے اہم راز سے پردہ ہٹا دیا، انہوں نے اپنی صحت مند زندگی سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو خاص بات بتائی۔
معروف اداکار 80 سال کی عمر میں بھی گزشتہ 15 برسوں سے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی میں مصروف ہیں، جبکہ اس دوران وہ اپنی زندگی سے جڑے خاص تجربات بھی اپنے چاہنے والوں سے شیئر کرتے رہتے ہیں۔ امیتابھ بچن نے حال ہی میں نشر کئے جانے والے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی 15ویں قسط میں اپنے چاہنے والوں کو بچپن میں پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا۔
سینئر اداکار کہا کہ جب میں چھوٹا تھا تو الہ آباد میں ہم گرمیوں میں کمروں سے باہر سوتے تھے کیونکہ بہت گرمی ہوا کرتی تھی اور میرا ہاتھ میرے بستر سے نیچے لٹکتا رہتا تھا۔ ایک دن اچانک ایک مینڈک میرے ہاتھ کے پاس آ گیا اور مینڈک نے سمجھا کہ یہ ہاتھ کوئی جانور ہے لہٰذا مینڈک نے میرے ہاتھ کو کھانے کے لیے زبان نکال لی، اسی وقت میں سمجھ گیا کہ مینڈک عموماً کوئی چیز کھانے کے لیے اپنی زبان نکالتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دن کے بعد سے میں نے کبھی اپنا ہاتھ بستر سے باہر نہیں نکالا بلکہ ہمیشہ اپنی جیبوں میں ڈال کے سوتا ہوں تاکہ کوئی چیز مجھے نقصان نہ پہنچا سکے۔ امیتابھ بچن نے 80 سال کی عمر میں بھی فٹ زندگی گزارنے کے حوالے سے بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ ہلدی میں دواؤں کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، اگر کوئی شخص ہلدی کو پانی میں ملا کر اسے باقاعدگی سے پیتا ہے تو اس کی صحت کے اس کی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ اس لئے بتا رہا ہوں کہ میں خود ہر روز سونے سے پہلے ہلدی کا پانی پیتا ہوں۔ سینئر اداکار نے کہا کہ ہلدی آپ کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔