صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

متھرا شاہی عیدگاہ معاملے کی آج سپریم کورٹ میں سماعت

84,945

متھرا شاہی عیدگاہ اور کرشن جنم بھومی کیس کی آج سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔ واضح رہے کہ گیان واپی مسجد کی طرح متھرا شاہی عیدگاہ کا بھی سائنسی سروے کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔۔۔۔ پوری خبر پڑھیں۔

متھرا: متھرا میں شاہی عیدگاہ کے سائنسی سروے کے مطالبے پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔ سپریم کورٹ کرشن جنم بھومی مکتی نرمان ٹرسٹ کی عرضی پر آج سماعت کرے گا۔ دراصل کرشن جنم بھومی مکتی نرمان ٹرسٹ نے گذشتہ جولائی میں الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ اس میں کہا گیا تھا کہ متھرا کی شاہی عیدگاہ کا سائنسی سروے کرایا جائے۔ اس درخواست کو الہ آباد ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد ٹرسٹ نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ اس معاملے کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہونے والی ہے۔

واضح رہے کہ یہ تنازع 13.37 ایکڑ اراضی کے مالکانہ حقوق کو لے کر چل رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ متھرا میں واقع کرشن جنم بھومی احاطہ 10.9 ایکڑ اراضی ہے۔ باقی زمین شاہی عیدگار کے پاس ہے۔ ایودھیا کی بابری مسجد اور وارانسی کی شاہی گیان واپی مسجد کی طرح تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ متھرا کی شاہی عیدگاہ کو غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر کے تعمیر کیا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ شاہی عیدگاہ کی زمین پر کرشن جنم بھومی ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کئی عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔ ان میں سے کئی عرضیاں متھرا کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ ان میں سے الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی تھی جس میں شاہی عیدگاہ احاطے کا سائنسی سروے کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ سے درخواست مسترد ہونے کے بعد اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.