صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پونچھ میں ذہنی طور پریشان شوہر نے بیوی کا قتل کیا

67,124

جمعرات کے روز پونچھ کے مینڈر علاقہ میں 65 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر "ذہنی طور پریشان” شوہر نے آپسی جھگڑے کے دوران قتل کر دیا۔

پونچھ: جموں خطہ کے پونچھ ضلع میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں ایک خاتون کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ محمد خلیل کی بیوی زین فرحت بی بی آج اپنے گھر میں خون میں لت پت پائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم خلیل نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کے سر پر ہتھوڑے سے وار کیا، جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے ملزم کو واردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق بزرگ جوڑے جن کے تین بیٹے بیرون ملک ملازمت کرتے ہیں، شوہر کی غیر مستحکم ذہنی حالت کے باعث اکثر لڑائی جھگڑا کرتے رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے جب مقتولہ پر حملہ کیا تاہم وہاں پر موجود بہو نے پڑوسیوں کو بلایا ،جس کے بعد انہوں نے ملزم کو پکڑ لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.