صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند ناگپور  نے خواتین عازمین حج کے لیے منعقد کیئے حج تربیتی کیمپ "طوافِ کعبہ اور قربانی کا عمل سنت ابراہیمی”: ڈاکٹر صبیحہ خان

1,489

 

 

ورلڈ اردو نیوز ڈیسک 

اللّہ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دین کی پیروی کریں۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور انکے اہل خانہ کے ذریعے  کیۓ گۓ عمل کو اللّہ نے ارکانِ حج کا درجہ دے دیا۔ ان اعمال کا تعلق صرف اللّہ کے لئے ہوتا ہے ۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام نے شرک وکفر کو ختم کرنے کی جو کوششیں کی تھیں اسے اللّہ کے آخری رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پایۂ تکمیل کو پہنچا دیا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام نے مکہ مکرمہ میں کعبہ کی تعمیر کی۔ تعمیر کعبہ کے بعد دونوں اللّہ کے اس گھر کو گھوم گھوم کر نہارتے۔ اللّہ کو ان دونوں کی یہ ادا بہت پسند آئی اور اللّہ نے اس ادا کو حاجیوں کے لئے فرض قرار دیا۔ اسے ہی طوافِ کعبہ کہا جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ حج کے تمام ارکان  دراصل  حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند ناگپور کی ناظمۂ شہر  ڈاکٹر صبیحہ خان نے کیا۔

خواتین عازمین حج کے لئے شہر کے دو مقامات مومن پورہ کے فلاح ہال، اور جعفر نگر کے مرکز اسلامی ہال میں  حج تربیتی کیمپ کا انعقاد حلقہ خواتین کے زیر اہتمام کیا گیا۔

‘حج سنت ابراہیمی’ کے موضوع پر محترمہ صبیحہ خان نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خواب میں بتایا گیا کہ اللّہ کی راہ میں اپنی محبوب چیز کو قربان کرو۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنے بیٹے سے بہت محبت تھی۔ اسی محبت کو اللّہ کی راہ میں قربان کرنا تھا ۔ آپ نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام سے اس پر بات چیت کی۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام نے اپنے والد سے کہا کہ آپ کو جو حکم ہوا ہے اسے پورا کریں۔ ان شاء اللہ آپ مجھے صبر والوں میں پایٔیں گے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے وادیٔ مکہ میں اپنے بیٹے کو قربان کرنا چاھا لیکن اللّہ نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ پر ایک دنبہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ہاتھوں ذبح کروا دیا ۔ اسی قربانی کی یاد میں حاجی اپنے سفر حج میں اسی تاریخی مقام پر  اپنے نام کی قربانی کیا کرتے ہیں۔”

مدرسہ جامعات المومنات کی صدر معلمہ محترمہ رمانہ کوثر صاحبہ نے’ حج کے مکمل پانچ دن’ کے عنوان پر ارکان حج کے بنیادی مسائل کو تفصیل سے بیان کیا۔

مرکز اسلامی میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے ھدای انسٹیٹیوٹ کی محترمہ عائشہ قادری صاحبہ نے طریقۂ حج بتایا۔

‘ عمرہ کا مکمل طریقہ’ کے موضوع پر محترمہ شبنم پروین صاحبہ اور محترمہ رمانہ کوثر صاحبہ نے مفصل روشنی ڈالی۔

اختتامی سیشن میں محترمہ زہرہ خاتون صاحبہ نے ‘ زیارت مدینہ منورہ’ پر دلنشین انداز میں گفتگو فرمائیں۔

سوالات کے سیشن میں محترمہ رمانہ کوثر صاحبہ اور محترمہ فوزیہ خان نے عازمین حج خواتین کے سوالات کے جوابات  بہت ہی مدلل انداز میں پیش کیا۔

نظامت کے فرائض فلاح ہال میں محترمہ نوید نازنین نے اور مرکز اسلامی میں محترمہ بشرہ جاوید نے بحسن وخوبی انجام دیٔے۔

دونوں کیمپ میں کثیر تعداد میں خواتین عازمین حج کے علاوہ دیگر خواتین نے بھی شرکت فرمائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.