ورلڈ اردنیوزڈیسک
ممبئی :ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات سپلائی کرنے والے ایک ایسے گروہ کو ممبئی کرائم برانچ نے بے نقاب کیاہے جو ممبئی کے باہر سے ڈرگس اور ایم ڈی لاکر ممبئی میں رکھ کر جنوبی ممبئی کے جے جے ڈونگری ناگپاڑہ میں منشیات فراہم کرتے تھے اپنے گھروں سے ہی یہ گروہ منشیا ت اورایم ڈی فراہم کیا کرتا تھا جن دوملزمین کو کرائم برانچ نے گرفتارکیاہے اس نے ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات فراہم کرنے کے لئےخواتین کا استعمال کیااورخواتین کے توسط سےہی ممبئی میں ڈرگس سپلائی کیا کرتے تھے اس معاملے میں کرائم برانچ ساؤتھ افریقی اورنائیجریائی سےان کے تعلقات کی جانچ کر رہی ہے ان کے خلاف کوئی مجرمانہ معاملہ تک درج نہیں تھا یہ گروہ ڈرگس پیڈلرکو دیا کر تا تھا اور یہ مال وہ بعد میں گاہک تک پہنچاتے تھے کرائم برانچ کوجب ڈرگس اسمگلرکے متعلق مخبر سے اطلاع ملی کہ ممبئی شہرمیں یہ لوگ ڈرگس فراہم کرتاہے اس پر پولس نے ڈونگری میں رہائش پذیر ڈرگس اسمگلر کوپہلے باندرہ میں 13جولائی کوبلایا اور اسے مال کے ساتھ گرفتار کرلیااس کے پاس سےایک کلو ایم ڈی بھی برآمد کیا گیا اس کے بعد تفتیش میں معلوم ہواکہ اسمگلر کا ساتھی بھی ڈرگس سپلائی کرتا ہے اس پر کرائم برانچ نے 15جولائی کواسے بھی گرفتار کر لیایہ نالہ سوپارہ کارہنے والا ہے اور یوپی اور بنگال میں کام کر تا تھا جن دو ملزمین کو گرفتار کیاگیااس میں سے ایک کے قبضے نالہ سوپارہ سے مزید دو کلو ڈرگس برآمد کیا مجموعی طور پر کل 10کلو منشیات ضبط کیاہے ۔ ممبئی کرائم برانچ کے ڈی سی پی نثار تنبولی نے یہ اطلاع یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈرگس اسمگلروں ایک اور ساتھی اب تک پولس کی گرفت میں نہیں آیا ہے اس معاملے میں کرائم برانچ ڈرگس ڈیلروں کے مکمل ریکیٹ کا پردہ فاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے کرائم برانچ نےجن دو ملزمین سلیم خان 45سالہ ڈونگری کے ساکن اور نورالہدی 60 سالہ نالہ سوپارہ کے ساکن کو گرفتار کیاہے یہ دونوں اپنے گھروں سے ہی ڈرگس کے ریکیٹ کوچلایا کرتے تھے دونوں نے زیادہ تعلیم حاصل نہیں کی ہےاس گروہ کی گرفتاری کے بعد کرائم برانچ مزید ملزمین کی تلاش کر رہی ہے ۔ کرائم برانچ کے مطابق ڈرگس اسمگلروں کا یہ گروہ الگ الگ مقامات پر ڈرگس سپلائی کیا کرتا تھا اور باہر سے ڈرگس لے کر ممبئی میں سپلائی کی جاتی تھی ۔ پولس نے اس معاملے میں ایک کروڑپنتالیس لاکھ کا مال ضبط کیا اور مزیدتحقیقا ت جاری ہے ۔