صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سرزمین مہاراشٹرکی تاریخ میں خواتین کا پہلا مظاہرہ قرات

1,342

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) الحمداللہ دارالقرات کلیمیہ عالمی سطح پر مردوں کا مظاہرہ قرات پیش کرتا ہے رہا اسی نوعیت کا پہلا مظاہرہ قرات برائے خواتین کا مقامی سطح کا ایک روزہ پروگرام عمل میں آرہا ہے ۔ اس مظاہرہ قرات میں مختلف دینی وعصری مدارس کی طالبات منتخب کی جاچکی ہیں جو انشاء اللہ قرات سیدنا حفص کے علاوہ قرات سبعہ وعشرہ بھی پیش کرینگے ۔ اس مظاہرہ قرات میں گذشتہ ایام میں منعقدہ دینی کوئز میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات دئے جائیں اس پروگرام میں شہر وبیرون شہر کی نامور ہستیاں مدعو ہیں جو اپنے شعبہ میں ماہر ہیں ۔

پروگرام کی صدارت قاریہ سبعہ وعشرہ ثریا باجی زوجہ قاری عشرہ محمد نثار احمد کلیمی فضلی کرینگی ۔ شہر اورنگ آباد میں خواتین قرات قرآن کا بے حد شغف رکھتی ہیں اسی مناسبت سے سعید ہال جامع مسجد بڈی لین کا انتخاب کیا گیا ہے اس مسابقہ مظاہرہ قرات کے لئے سعید ہال کی اجازت دینے کے لئے ادارہ جامعہ کے منتظمین کا بے حد ممنون ومشکور رہے تمام شرکائے مسابقہ قرات مظاہرہ قرات ودینی کوئز سے گزارش ہے کہ وہ بتاریخ ۲۴ فروری  بروز اتوار دوپہر ساڑھے بارہ بجے سعید ہال پہنچ جائیں اور رپورٹ کریں یہ پروگرام انشاء اللہ دوپہر ڈیڑھ بجے تا شام ۵ بجے تک جاری رہیگا ۔ اپنی نوعیت کے اس اولین ومنفرد خواتین کے مظاہرہ قرات میں شریک ہوکر قرآن مجید سے محبت کا ثبوت دینے کی اپیل انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.