صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ایل ای ڈی تنصیب میں بدعنوانی کا اسٹینڈنگ کمیٹی میٹنگ میں کارپوریٹرس نے الزام عائد کیا

1,319

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے مقررکردہ ایجنسی کی کارکردگی پر اسٹینڈگ کمیٹی کے اراکین نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور لائٹ سیکشن کے کارگزار ڈپٹی انجینئر کے ڈی دیشمکھ پر الزامات کی بوچھار کرڈالی ۔ گزشتہ روز منعقدہ اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں وقفہ سوالات کے دو ران کارپوریٹر شلپا ران واڑ کر نے میونسپل لائٹ سیکشن اور ایل ای ڈی پروجیکٹ کے لئے مقررکردہ ایجنسی کی ناقص کارکردگی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چیرمین کو بتایا کہ متعلقہ ایجنسی ناقص کوالٹی کے ایل ای ڈی بلب استعمال کررہی ہے جس کی روشنی زیرو بلب کی روشنی سے بھی کم ہے ۔ ان کے وارڈ میں بیشتر اسٹریٹ لائٹس بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں چوری کی وارداتوں میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے ۔

کارپوریٹر راکھی دیسراڈے نے اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے الزام لگایا کہ متعلقہ افسران کی لاپرواہیوں کے سبب شہر کے بیشتر علاقوں میں اسٹریٹ لائٹ دن میں روشن رہتے ہیں اور رات کے وقت وہ بند رہتے ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں اندھیرے کا راج ہے دیگر اراکین نے بھی اس معاملہ پر متعلقہ انجینئر پر الزامات کی بوچھار کر ڈالی اور چیئرمین سے سوال کیا کہ متعلقہ ایجنسی کی جانب سے شہر میں لگائے گئے ایل ای ڈی بلب کی کوالیٹی جانچ مقررکردہ بی ایم سی کے ذمہ داران میونسپل عہدیداران کی موجودگی میں کرنے والی تھی اس کا کیا ہوا ۔

مگر نہ تو اس سوال کا جواب چیرمین کے پاس تھا اور نہ ہی میونسپل لائٹ سیکشن کے انجینئر اس کا جواب دے سکے ۔ ہمیشہ ہی کی طرح وہ گزشتہ روز بھی گمراہ کن جوابات دینے لگے جس پر چیئرمین بھی ان ر خفا ہوگئے اور انھوں نے ڈپٹی انجینئر کے ڈی دیشمکھ کو وراننگ دی کہ وہ اپنی روش تبدیل کرلیں ۔ اور ایل ای ڈی پروجیکٹ میں ہورہی دھاندلیوں پر فوری قابو پانے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے ۔ اس طرح شہر کے بند اسٹریٹ لائٹس شروع کروانے کے لئے جنگی پیمانے پر کام شروع کیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.