صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

گردوارہ سے قریب پھر فائرنگ کا واقعہ

1,419


ناندیڑ:(نامہ نگار) ناندیڑ شہر کے سچکھنڈ گردوارہ سے قریب علاقہ میں پچھلی رات ۲ بجے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گردوارہ سے قریب احاطہ میں ۳ افراد رات ۲ بجے کے قریب مشکوک حالت میں بیٹھے ہوئے تھے۔ گردوارہ کے ملازم تیجندر سنگھ نے اُن سے پوچھ تاچھ کرکے وہاں سے چلے جانے کے لئے کہا تو اُن میں سے موجود ایک شخص نے پستول نکال کر ۲ رائونڈ فائر کیا۔خوش قسمتی سے تیجندر سنگھ کو نہیں لگی اور وہ تینوں وہاں سے فرار ہوگئے۔

تیجندر سنگھ نے فوری وزیر آباد پولس کو اطلاع دی۔ پولس نے آکر علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا اور نا معلوم تین ملزموں کے خلاف دفعہ ۳۰۷ ‘ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے سال گردوارہ چوراستہ پر بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پچھلے دنوں ٹانڈہ بیئر بار کے مالک سریش راٹھور پر نیا مونڈھا علاقہ میں فائرنگ کی گئی اور گردوارہ چوراستہ سے قریب مین روڈ پر پچھلے دنوں آشیش پاٹنی نامی تاجر پر بھی فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ناندیڑ میں مسلسل فائرنگ کے واقعات پیش آنے سے لوگوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.