صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مرکز العلوم کے طلباء میں خسرہ وروبیلا کے ٹیکے و گرم ملبوسات تقسیم 

1,436

ناندیڑ:(منتجب الدین)ناندیڑ کی قدیم دینی درسگاہ ادارہ مرکزالعلوم دیگلور ناکہ ناندیڑ کے طلبہ میں آج خسرہ وروبیلہ سے مدافعت کے ٹیکے دیئے گئے ، آج صبح ادارہ مرکزالعلوم میں ڈاکٹرعبدالرزاق کی نگرانی میں ڈاکٹر س کی ایک ٹیم طبی عملہ کے ساتھ ادارہ پہنچی ادارہ کے مہتمم مولانا محمد حامد اظہرالدین کاشفی نے ٹیم کا خیرمقدم کیا ، بعد ازیں ادارہ کے 60 سے زائد طلبہ کو ٹیکے دیئے گئے ۔ اسی طرح ان دنوں شدت کی سردی کے باعث ہرشخص پریشان ہے۔ موسم سرما کی اس سختی کے پیش نظر ادارہ مرکزالعلوم کے طلبہ بھی پریشان تھے ۔ تاہم ادارہ کے موجودہ مہتمم وحضرت مولانا محمد معین الدین قاسمی ؒ کے فرزند مولانا محمد حامداظہرالدین کاشفی کی ایما وخواہش پر شہر کے مخلص مخیر ناندیڑ یوتھ میمن کمیٹی کے محسن ناتھانی ، راضوان ناگسروالا ، عباس ٹن ماس والا ، فیصل کاکوا ، اعجاز میمن نے اس ضمن میں پیش قدمی کی

ادارہ کے زائد از 40 طلباء میں گرم ملبوسات (سوئٹر) فراہم کئے ، اس ضمن میں ایک مختصر سی تقریب ادارہ میں منعقد ہوئی ، مولانا محمد معین الدین قاسمی کی رحلت کے بعد بھی ادارہ کی شاندار خدمات جاری رہنے پر مہتم مولانا حامد اظہر الدین کاشفی کی بے لوث خدمات ومحنت کی ستائش کی ، ادارہ کے جواں سال ومحترک منتظم ومحاسب مولوی محمد شہاب الدین کی ادارہ کی ترقی کے لئے دوڑدھوپ کا مشاہدہ کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سہراہا ۔ عیاں رہے کہ موجودہ مہتمم مولانا حامداظہر الدین کاشفی ومنتظم مولوی محمد شہاب الدین شب وروز مولانا مرحوم کے سینچے گئے پودے کی آبیاری کے لئے خودکو پوری طرح وقف کرچکے ہیں ۔ ان دونوں عالم دین برادران کی ادارہ مرکزالعلوم کی ترقی وترویج کے لئے جاری کوششوں کو دیکھتے ہوئے یہ بات وثوق سے کہی جاتی ہے کہ ادارہ مرکزالعلوم ان شاء اللہ العزیز مراٹھواڑہ کی ممتاز درسگاہوں میں مقام بنائے گا ۔ ادارہ میں برسرخدمت اساتذہ کی لگن تڑپ اور دلچسپی کو دیکھتے ہوئے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ یہاں سے فارغ ہونے والے طلبہ اسلامی معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.