صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بھیونڈی کے ایم آئی ڈی سی میں واقع ڈائینگ کمپنی میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان

1,361

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) بھارتی رِیاست مہاراشٹر کےبھیونڈی تعلقہ میں آتشزنی کے واقعات روز بروز سامنے آتے جا رہے ہیں ۔ سردیوں کا موسم شروع ہو نے کے باوجود گودام زون میں آئے دن آگ لگنے کے واقعات نے شہریوں کو بھی حیرت میں مبتلا کر دیا ہے ۔ پیر کی صبح میں بھیونڈی کلیان سے متصل سرولی گاوں کے حدود میں واقع ایم آئی ڈی سی کے علاقہ میں اُجاگر پرنٹنگ اینڈ پروسیسنگ نامی ڈائینگ کمپنی کی تین منزلہ عمارت میں بھیانک آگ لگنے سے مذکورہ کمپنی میں موجود مشینوں سمیت خام اور تیار کپڑے کے جل جانے سے لاکھوں روپیوں کا نقصان ہواہے ۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی بھیونڈی ، کلیان اور تھانے سے فائر بریگیڈ کی گاڑیں مع اپنے عملہ سمیت جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش میں جُٹ گئے ۔ صبح کے وقت کمپنی مقفل ہو نے کے سبب کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ تاہم عوام میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے کہ بند کمپنی میں آگ کیسے لگی ؟

?

بتایا جا تا ہے کہ جس وقت متذکرہ کمپنی میں آگ لگی کمپنی مقفل تھی آگ لگنے کی اطلاع کے ایک گھنٹے بعد کون گاوں پولیس اسٹیشن کی جانب سے بھیونڈی اور کلیان فائر بریگیڈ کو مطلع کیا ۔ جس کے بعد تقریباً ڈیڑھ سے دو گھنٹے تاخیر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اپنے عملہ سمیت جائے وقوع پر پہنچ گئیں ۔ تب تک نچلے منزلہ پر لگی آگ نے بھیانک روپ اختیار کیا اور پوری عمارت کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ۔ مذکورہ آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے شعلے تین منزلہ عمارت کے بالائی منزل تک پہنچ رہے تھے فائر بریگیڈ کے عملہ کو اتنی اونچائی تک آگ بجھانے کے لیے پانی مارنے میں کافی دشواری پیش آرہی تھی ۔ جس کے سبب تمام علاقہ میں کثیف دھوئیں کے مرغولے پھیل گئے تھے ۔ خوش قسمتی سے متذکرہ کمپنی کے قریب واقع دیگر کمپنیوں میں پانی کا کافی ذخیرہ ہو نے سے فائر بریگیڈ کے عملہ نے جلتی ہوئی عمارت پر مسلسل پانی چھڑک کرکئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.