صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

عمران کتا کی شکایت پر جےجے پولس کا سنئیر انسپکٹر سریش گائیکواڑ پر معاملہ درج

گینگسٹر حنیف کتا کے فرزند سے دو لاکھ کی رشوت طلبی کی شکایت کے بعد معاملہ درج کر لیاگیا سنئیر کی معطلی کاامکان روشن

1,475

 

 

مافیاسرغنہ حنیف کتا کا فرزند عمران کالیا عرف کتا

ممبئی : مافیاسرغنہ حنیف کتا کا فرزند عمران کالیا عرف کتا سے اس کے خلاف درج ایم پی ڈی اے کا معاملہ ختم کرنے کےلئے ہفتہ طلب کرنے کے الزام میں جے جے پولس اسٹیشن کے سنئیر انسپکٹر سریش گائیکواڑ کو انسداد ہفتہ وصولی دستہ اے سی بی نےمعاملہ درج کر لیا ہے شکایت کنند ہ نے اے سی بی میں شکایت درج کروائی ہے اےسی بی نے ابتدائی تفتیش کے بعد اس شکایت کی تصدیق کی تو یہ مصدقہ پائی گئی جس کے بعد ہی سنئیر انسپکٹر کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے ممکن ہے کہ اس سریش گائیکواڑ کی ملازمت بھی خطرہ میں آگئی ہے سنئیر کے خلاف پولس کمشنر سنجے بروے معطلی کی بھی کارروائی کرسکتے ہیں جبکہ سنئیر پولس انسپکٹر کے عہدہ سے بھی سریش گائیکواڑ کا تبادلہ ممکن ہو گیا ہے اس کے قومی امکان ہے کہ اس ایف آئی آ ر درج ہونے کے بعد سریش گائیکواڑ کو معطل کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ محکمہ جاتی انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے یہ اطلاع پولس ذرائع نے دی ہے ۔ سریش گائیکواڑنے انڈرورلڈڈان حنیف کتا کے فرزند عمران کالیا سے ایم پی ڈی اے کا معاملہ نہ درج کرنے کے لئے رشوت طلب کی تھی اس کے بعد اس نے اے سی بی سے شکایت کی تھی اور اے سی بی نےیہ شکایت کودرست پایااس کے بعد باقاعدہ طورپرمعاملہ درج کرلیا گیاشکایت کنندہ سے رشوت جےجے پولس اسٹیشن میں طلب کی گئی تھی عمران کالیا عرف کتا کے خلاف کئی مجرمانہ معاملات مقامی پولس اسٹیشن میں درج ہیں جس کےبعد ایم پی ڈی اےکے تحت کارروائی کا بھی معاملہ شروع ہو گیا تھا اس کے بعد ہی یہ کارروائی کوموخر کرنے کے لئے دولاکھ روپئے رشوت طلب کی تھی حنیف کتا کی جےجے سمیت دیگر علاقوں میں دہشت اوردبدبہ تھایہی حال اس کے فرزند کا بھی تھا جس کے سبب پولس بھی اس کے خلاف کارروائی سے قاصر تھی لیکن اس وقت پولس کمشنر راکیش ماریاسے عوام نےشکایت کی تو کتا کی بارات پولس نے نکالی تھی اسے مارتے ہوئےپولس اسٹیشن لایا گیا تھالیکن ایک مرتبہ پھر اب عمران کتا کی دہشت ویسی ہی برقرارہو گئی ہے پولس اسٹیشن میں سنئیر کے خلاف معاملہ درج ہونے کے بعد ہی جے جے پولس اسٹیشن میں سناٹا چھا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.