صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ووٹنگ کاویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے سبب انجان شخص کے خلاف کارروائی

1,074

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) لوک سبھا انتخابات میں آج ووٹنگ کے دوران ایک انجان شخص نے ووٹنگ مرکز میں موبائیل کے ذریعہ ویڈیو بناکر ٹک ٹاک موبائیل اپلیکیشن کے ذریعے سوشل میڈیا پروائرل کرنے کی وجہ سے سائبر پولیس نے متعلقہ انجان شخص کے خلاف کیس درج کیاہے۔اس معاملہ میں ضلع کلکٹر آفیس کے الیکشن شعبہ کے نائب تحصیلدار سدھارتھ دھنج کر نے شکایت درج کی تھی۔انہوں نے شکایت میں درج کیاکہ لوک سھا عام انتخابات ۲۰۱۹ء الیکشن سیل اے بی پی ماجھا اس مراٹھی نیوز چینل پردکھائی گئی خبر میں ایک انجان شخص نے ٹک ٹاک موبائیل اپلیکشن کے ذریعہ انتخابی مرکزمیں ای وی ایم مشین اور الیکشن کے عمل کاویڈیو بنانے کے بارے میں بتایا۔اس شخص نے براہ راست ووٹنگ کرتے وقت ایک موسیقی والا ویڈیو تیارکرکے اُسے ٹک ٹاک اس سوشل سائٹ پر اپلوڈ کرکے وائرل کیا۔الیکشن کمیشن کے اطلاعات کے مطابق ووٹنگ مرکزپر موبائیل لے جانے پر پابندی عائد کرنے کے باوجود متعلقہ انجان شخص ووٹنگ کاویڈیو بناکر اُسے وائرل کرنے کی وجہ سے نائب تحصیلدار سدھارتھ دھنج کر کی شکایت کے مطابق انجان شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ ۱۸۸،عوامی نمائندگی قانون ۱۹۵۱ کی دفعہ ۱۲۸؍،اس طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون ۲۰۰۹ کی دفعہ ۴۳(اے)آر؍ڈبلیو۶۶ ۷۲؍ کے مطابق شکایت درج کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.