صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

چھ ماہ کی حاملہ انصاف کے لئے در در بھٹک رہی ہے

شکایت درج کرنے کے باوجود پولس ملزم کو گرفتار کرنے میں آنا کانی کررہی ہے

1,413

ممبئی : ممبئی سے متصل کاشی میرا پولیس اسٹیشن میں ٢٣ اکتوبر کو عاقب خان نام کے ملزم کے خلاف ریپ کا کیس درج کیا گیا تھا ۔ لیکن حیران کر دینے والی بات یہ ہے کہ پولیس اب تک ملزم کوگرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ جبکہ متاثرہ ٦ مہینے کی حاملہ ہے اور وہ  انصاف کی لئے  در در کی ٹھوکر کھانے کو مجبور ہے ٢٤ سال کی متاثرہ خاتون نے ہیر اسٹائلسٹ عاقب خان کے ساتھ شادی کے خواب دیکھے لیکن حاملہ ہونے کے بعد ملزم نے شادی کرنے سے انکار کر دیا ۔ اور حمل گرا دینے کے لئے دباؤ بنانے لگا ۔ اس کے بعد متاثرہ نے کاشی میرا پولیس اسٹیشن میں ملزم ، اور اس کی ماں کے خلاف ریپ اور حمل گرانے کے لئے دباؤ بنانے کا معاملہ درج کیا ۔

اس سلسلے میں متاثرہ نے کہا کہ ہم نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا لیکن پولیس نے صرف کارروائی کی یقین دہانی کی ہے کارروائی نہیں ۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی طرح کی مدد نہ ملنے پر متاثرہ نے خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف لڑنے والی تنظیم  مولانا آزاد وچار منچ کی دہلیز پر مدد کیلئے فریاد کی ہے ۔

یوسف انصاری مولانا آزاد وچار منچ جنرل سکریٹری مہاراشٹر کا کہان ہے اکثر کئی معاملوں میں خواتین خوف کے سبب پولیس اسٹیشن میں دستک نہیں دے پاتیں لیکن جن معاملوں میں خواتین ہمّت کر کے پولیس اسٹیشن پہنچ بھی جاتی ہیں تو پولیس انکی مدد کرنے کی بجائے ملزم کی ہی مدد کرتی ہے ۔ جسکی وجہ سے خاتون کو انصاف کے لئے در در بھٹکنا پڑتا ہے ۔

ممبئی میں رہائش پذیر ۲۵ سالہ متاثرہ خاتون کاشی میرا پولس اسٹیشن گذشتہ تین مہینوں سے چکر کاٹ رہی ہے لیکن نا تو اسے کسی طرح کی مدد مل رہی ہے اور نا ہی ملزم کو پولس گرفتار کررہی ہے ۔ مذکورہ ۲۵ سالہ خاتون کال سینٹر میں ملازمت کرتی ہے ، اس کی دوستی لوکھنڈوالا میں ہئر اسٹائلسٹ عاقب خان (۳۰ ) سے ہوئی ۔

 

 

جلد ہی یہ دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی اور اس کا فائدہ اٹھا کر ملزم نے متاثرہ خاتون سے جسمانی تعلقات قائم کئے جس کی وجہ سے متاثرہ خاتون حاملہ ہو گئی ۔ اس نے ملزم کو شادی کیلئے کہا لیکن ملزم نے اسقاط حمل کیلئے کہہ کر شادی سے انکار کردیا ۔ مجبور ہو کر متاثرہ نے کاشی میرا پولس اسٹیشن میں ملزم اور اس کی ماں کیخلاف زنا اور تشدد کی شکایت درج کروائی ۔

پولس سے مدد نہ ملنے پر متاثرہ خاتون نے غیر سرکاری تنظیم مولانا آزاد وچار منچ سے رابطہ کیا ۔ مولانا آزاد وچار منچ کے سکریٹری یوسف انصاری نے کہا کہ اگر پولس نے ملزموں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو ہم ڈی جی دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے دھرنا دیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.