صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

۱۵؍ ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے ڈپٹی میونسپل کمشنر رنگے ہاتھوں گرفتار

1,104

دھولیہ : (جمیل شیخ) موصولہ اطلا ع کے مطابق دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنررویندر جادھو کو گذشتہ رات ۱۵؍ ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دھولیہ میونسپل کارپوریشن ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے تحت جاری پرائمری اسکول کے اسسٹنٹ ٹیچر کی پانچ ماہ کی تنخواہ کے بقایہ جات کی منظوری کے لئے ڈپٹی کمشنر ریویندر جادھو نے کارپوریشن کے ہی کلرک آنند جادھو کے ذریعے ۱۵؍ ہزار روپئے رشوت کی مانگ کی اینٹی کرپشن کے مطابق شکایت کنندہ کو رشوت دینا منطور نہیں تھا لہذا اس کی شکایت اس نے اینٹی کرپشن سے کی اور محکمہ انسداد رشوت ستانی کے پولس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنیل کراڑے کی قیادت میں پولس انسپکٹر مہیش بھورٹے کر اور دیگر نے مل کر جال بچھایا اور گنپتی مندر کے قریب موجود ڈپٹی کمشنر کو اس کی رہائش گاہ پر رشوت لیتے ہوئے دھر دبوچا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.