صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بھاگیہ شری کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر بنتے ہی اورنگ آباد پنچایت سمیتی سے دلال غائب

1,544

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) بھاگیہ شری وسپوتے کے اورنگ آباد پنچایت سمیتی میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر عہدے پر رجوع ہوتے ہی دلال دفتر سے غائب ہوچکے ہیں ۔ ساتھ ہی افسران وملازمین بھی ڈسپلن شکنی سے بچتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ پچھلے کئی سال سے اورنگ آباد پنچایت سمیتی میں دلالوں کی طوطی بول رہی تھی افسران و ملازمین سے ان کی مل بھگت کے سبب عام آدمی کو اپنے مسئلے کے حل کے لئے ان دلالوں سے ہو کر گزرنا پڑتا تھا ۔

دلالوں کی لوٹ کھسوٹ سے دیہی علاقوں سے آنیوالے غریب پریشان ہوچکے تھے ۔ لیکن ایک ماہ قبل بھاگیہ شری وسپوتے نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر عہدے کا چارج سنبھالا اور سب سے پہلے انھوں نے دفتر میں جاری اس گورکھ دھندے پر لگام لگائی ۔ بھاگیہ شری کے خوف کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ افسران وملازمین بھی وقت کی پابندی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اورڈسپلن شکنی سے بچتے نظر آرہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.