صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

انتظامیہ کی شکایت کے انتباہ کے ساتھ ہی میونسپل اکائونٹ آفیسر کو معطل کرنے کا مطالبہ

1,192

اورنگ آباد:(جمیل شیخ)میونسپل کارپوریشن کے اکائونٹ آفیسر سریش کیندرے کو جلد سسپینڈ نہیں کیا جاتا تو انتظامیہ کی شکایت حکومت سے کی جائیگی یہ انتباہ اراکین نے انتظامیہ کو دیا ہے ۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے اکائونٹ آفیسر سریش کیندرے کی کارکردگی پر ناراض ہو کر اسٹینڈگ کمیٹی کی گذشتہ میٹنگ میں گجانن باروال اور دیگر اراکین نے کیندرے کو سسپینڈ کرنے کی اپیل کی تھی جس پر چیرمین نے انتظامیہ سے سفارش کرنے کی رولنگ دی تھی ۔

اس معاملے میں آج منعقدہ میٹنگ میں بھی بحث ہوئی اور اراکین نے انتظامیہ سے جواب طلب کیا کہ سریش کیندرے کو اب تک سسپینڈ کیوں نہیں کیا گیا ؟ انھوں نے کہا کہ کیندرے پر اگر دو دنوں میں کارروائی نہیں کی جاتی تو وہ وزیراعلیٰ اور ریاست کے چیف سکریٹری سے شکایت کریں گے اسی طرح انھوں نے میٹنگ سے غیر حاضر رہنے والے افسران کی شکایت بھی چیرمین رینوکا داس ویدیہ سے کی اور ان پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.