صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

نیشنل آئی ٹی اولمپیاڈ میں رئیس ہائی اسکول کی شاندار کامیابی

1,795

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) بھارتی رِیاست مہاراشٹر کے پو نے شہرمیں واقع  اعظم کیمپس کی جانب سے گذشتہ دنوں ساتویں نیشنل آئی ٹی اولمپیاڈ مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ انفارمیشن ٹیکنا لوجی کےاس اہم مقابلے میں مہاراشٹر سے کل پندرہ ہزار طلبہ نے شرکت کی تھی ۔ مذکورہ مقابلے میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج بھیونڈی کے طالب علم انصاری سجید ظہیر (ششم الف) نے اسکول کی کامیاب نمائندگی کی اور اسپیشل کیٹیگری میں اول انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہا ۔ اس کامیاب طالب علم کی رہنمائی کے فرائض رئیس ہائی اسکول کے کمپیوٹر اسٹاف کے اساتذہ مومن علینہ ، انصاری ثمن ، مومن عائشہ ، انصاری ارحمہ اور خان عارفہ نے کی تھی ۔

اس شاندار کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی کے اعزازی جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصدق پٹیل ، رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کمیٹی کے چیرمین شفیع مقری ، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری ، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو ، وائس پرنسپل عامر صدیقی ، سپر وائزرس محمود برکتی ، فیروزالدین شیخ ، اسرار پٹھان ، وائی سی ایم او یو کے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری و جملہ اسٹاف کی جانب سے کامیاب طالب علم اور ر ہنمائی کرنے والے اساتذہ کو پرخلوص مبارک باد پیش کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.