صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

۳۳ ؍ برسوں سے ٹرین چلائے جانے کا مطالبہ پورا نہیں ہوا

1,331

دھامپور : (نور محمد خان) ترقی یافتہ ہندوستان میں عوامی سہولیات فراہم کرانے کا دعویٰ کرنے والی سابق وموجودہ حکومتوں کی قلعی اس وقت کھل گئی جب ایک غیرسرکاری تنظیم انجمن باشندگان بجنور جو گذشتہ 33؍ برسوں سے ممبئ سے بجنور کے لئے  ٹرین کا مطالبہ کرتی چلی آرہی ہے لیکن یہ مطالبہ ابھی تک منظور نہیں کیا گیا ۔ بلکہ موجودہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے تو اسے تحریری طورپر مطالبہ کو مسترد کردیا ۔ باوجود اس کے نگینہ پارلیمانی حلقہ کے ایم پی کو مکتوب دے کر مدد کی اپیل کی گئی ہے ۔

موصولہ خبروں کے مطابق گزشتہ دنوں انجمن باشندگان بجنور کے رکن نوشاد احمد انصاری نے  بجنور کے ایم پی ڈاکٹر یشونت سنگھ کو مکتوب دے کر ممبئ سے کوٹ دوار کے لیے ٹرین شروع کرنے کا مطالبہ کیا اس ضمن میں تنظیم کے صدر نثار احمد انصاری نے بتایا کہ ممبئ میں بجنور ،  دھامپور ، نگینہ ، نجیب آباد ، مرادآباد ، امروہہ ، گڑھوال اور چندوسی کے علاوہ مختلف اضلاع و شہر کے لاکھوں افراد ممبئ میں مقیم ہیں اور ممبئ سے آبائی وطن جانے کے لئے دہلی میں ٹرین بدلنا پڑتا ہے جبکہ ممبئ سے دہرادون کے لیے پانچ ٹرینیں ہیں جو دہلی کے راستے رورکی ہری دوار میرٹھ ہوکر گزرتی ہے ۔

اگر ان پانچ ٹرینیوں میں سے دو ٹرینوں کو دھامپور ، بجنور ، امروہہ ، مرادآباد اور گڑھوال  کے راستے سے گزر کر کوٹ دوار تک چلائی جائے تو اس سے لاکھوں مسافروں کو پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے ۔ نثاراحمد انصاری نے مزید بتایا کہ یہ مطالبہ 1985 سے جاری ہے تب سے لیکر آج تک حکومتوں ، سیکڑوں ایم پی اور ایم ایل اے کو مکتوب دے کر مطالبہ کیا گیا لیکن منظوری نہیں ملی بلکہ امسال اگست میں وزیراعظم نریندرمودی سے تحریری مطالبہ بھی کیا گیا ۔ اس ضمن میں ریل منسٹری نے مکتوب کے ذریعہ مطالبہ کو مسترد ہی کردیا جس کی وجہ سے انجمن باشندگان بجنور نے اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.