صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

عاشق کے ساتھ تفریح کیلئے گئی خاتون کے ساتھ اجتماعی زنا بالجبر

 پولیس نے زمین پر قدموں کے نشانات کی مدد سے ملزمین کو گرفتار کیا

1,740

بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) بھیونڈی کے پو گائوںپائپ لائن علاقہ میںاپنے عاشق کے ساتھ تفریح کر نے گئی ایک نو جوان خاتون کے ساتھ پانچ افراد کے ذریعے وحشیانہ عصمت دری کر نے کا انسانیت سوزمعاملہ سامنے آنے سے شہر میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق شانتی نگر ، آزاد نگر میں رہائش پذیر عمران سکندر خان(عمر ۲۶سال)نامی نو جوان اپنی ۲۰؍ سالہ معشوقہ کے ساتھ ایکٹیوا کے ذریعے پوگائوں پائپ لائن کے علاقہ میں تفریح کے لیےگیا تھا ۔

شب میں ساڑھے نو بجے جب وہ آپس میں گفتگو کر تے ہوئے گھرواپس لوٹ رہے تھے کہ اچانک پانچ نامعلوم نوجوانوں نے ان کا راستہ روک لیا اور عمران خان کوچاقو اور دیسی پستول سے دھمکاتے ہوئےپائپ لائن کے قریب لے گئے ۔ بعد ازاں متذکرہ پانچوں نو جوانوں نے اس کی معشو قہ کی اجتماعی عصمت دری کی اور فرار ہو گئے ۔ اچانک ہوئے اس واقعہ سے عمران خان حواس باختہ ہو گیا جب اس کے حواس کچھ ٹھیک ہوئے تو وہ اپنی معشوقہ کو لے کر بھیونڈی تعلقہ پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور پولیس کو اپنی روداد سنائی  ۔

مذکورہ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بھیونڈی تعلقہ پولیس اسٹیشن کے سنیئر پولیس انسپکٹر وِلاس چو گلے نے پولیس سب انسپکٹر چیتن پاٹل ، حوالدار گیانیشور شرکے ، راجو سیدانے ، پوشی گنیش آو ہاڈ وغیرہ پولیس اہلکاروں کی ٹیم کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر پنچ نامہ کیا ۔ جہاں پر پولیس کو زمین کی مٹی پر ملزمین کے قدموں کے نشانات نظر آئے ۔ قدموں کے ان نشانات کو ہی ابتدائی اور اہم ثبوت گر دانتے ہوئے پولیس نے آس پاس کی رہائشی بستی میں ملزمین کی تلاش شروع کی ۔

پولیس کی یہ کو شش رائیگاں نہیں گئی اور پولیس نے شبہ کی بنا پر ایوئی حدود میں رہنے والے کشور رگھو ناتھ لاکھات(عمر ۱۹سال) کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ۔ پولیس کی سخت تفتیش میںاس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے چار دیگر ساتھیوں کے ساتھ اس وحشیانہ کام کو انجام دیا ہے ۔ جس کے بعد پولیس نے گروناتھ گوپالباری(عمر ۲۳سال، ساکن ایوئی) ہرشد ہیرامن مٹلے(عمر ۱۹سال،ساکن چاوندرہ)اویناش پُنڈ لک جادھو(عمر ۲۴سال، ساکن شیلار) گنیش پوار(عمر ۲۰سال ، ساکن شیلار) نامی پانچوں وحشی درندوں کو گر فتار کیا ۔ جنھیں بدھ کے روز عدالت میں پیش کر نے پرعدالت نے تمام ملزمین کو ۳۱؍ جنوری تک پولیس تحویل میں دے دیا ہے ۔ پولیس نے متذکرہ ملزمین کے قبضہ سے دیسی پستول اور تیز دھار کا چاقو بر آمد کیا ہے ۔ اس معاملہ کی مزید تفتیش سنیئر پولیس انسپکٹر وِلاس چو گلے کر رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.