صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سڈکو ٹریفک پولس کی غنڈہ گردی عروج پر

موٹر سائیکل سوار سے زبردستی جرمانہ وصولنے کی کارروائی کیمرے میں قید

1,119

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) سڈکو ٹریفک پولس کی غنڈہ گردی کیمرے میں قید ہوچکی ہے ۔ جرمانہ ادا کرنے کیلئے نقد رقم نہ ہونے پر نوجوان کے ذریعہ پاؤتی آن لائن گھر بھجوانے کی درخواست کرنے سے ناراض ٹریفک پولس جوانوں نے مارپیٹ کی اور موٹر سائیکل ضبط کرلی ۔ اورنگ آباد شہر کے بے شمار راستے پارکنگ میں تبدیل ہوچکے ہیں ان راستوں پر بے ترتیب گاڑیاں پارک کی گئی ہیں کئی راستوں پر عرصے سے بے کار گاڑیاں کھڑی ہیں ۔ مہاویر چوک تا چکل تھانہ راستے آپے رکشے کھلے عام ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہیں یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ ٹریفک پولس انکے خلاف کارروائی کرنا تو دور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہوتا دیکھ کر بھی خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں ۔

لیکن موٹر سائیکل سوار اگر ذرا سی بھی غلطی کرے تو اسے بخشا نہیں جاتا ۔ ٹریفک پولس کے اس رویے سے لگتا ہے کہ وہ موٹر سائیکل سواروں کو ٹارگیٹ کئے ہوئے ہیں ۔ اس کی تازہ مثال پریم داس نامی نوجوان کے ساتھ پیش آیا واقعہ ہے ۔ پریم داس کناڈ گارڈن سے پروزون مال کی جانب اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا ۔ ہیلمیٹ نہ ہونے کے سبب تین ٹریفک پولس جوانوں نے اسے سگنل پر روک دیا اور جرمانہ ادا کرنے کے لئے کہا اس کے پاس پیسے نہ ہونے کے سبب اس پولس جوانوں سے کہا کہ وہ اس کی اور اس کے گاڑی کی فوٹو لے لیں اور چالان آن لائن اس کے گھر بھجوادیں ۔ لیکن ایسا کرنے سے پولس جوانوں نے انکار کردیا اور جرمانہ ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جرمانہ نہ ادا نہ ہونے پر گاڑی ضبط کرلی جائیگی ۔ ٹریفک پولس جوانوں اور نوجوانوں کے درمیان کافی دیر تک تکرار ہوتی رہی لیکن ٹریفک پولس جوانوں نے گاڑی چابی چھین کر پریم داس کے ساتھ مار پیٹ کی یہ پورا معاملہ نوجوان کے ویڈیو کیمرے میں قید ہے اب دیکھنا ہے کہ اس معاملے میں اعلی پولس افسران ان خانگی ملازمین کے خلاف کیا کرتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.