صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی کے ہزاروں کروڑ کے اس فائیو اسٹار ہوٹل پر بی ایم سی کا ہتھوڑا چلے گا

کملا مل آتشزدگی کے بعد ممبئی میونسپل کارپوریشن حرکت میں

2,072

 

شاہد انصاری
 
ممبئی : ممبئی کے ورلی میں واقع پانچ ستارا ہوٹل فور سیزن کے بیسمنٹ اور پچیسویں منزل کے معاملہ میں بی ایم سی نے انہدامی کارروائی کا حکم دیا ہے ۔یہ حکم بی ایم سی وارڈ آفس جی ساؤتھ کے وارڈ افسر دیویندر کمار جین کی جانب سے دیا گیا ہے ۔ حکمنامہ میں بی ایم سی نے سیکشن 351 اور بیسمنٹ میں غیر قانونی تعمیرکے سلسلے میں نوٹس جاری کیا ہے ۔ حالانکہ ابھی تک اس پر بی ایم سی کا ہتھوڑا نہیں چلا ہے ۔ جی ساؤتھ وارڈ کے دیویندر کمار جین جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ جو غیر قانونی تعمیر ہوئی ہے یا غیر قانونی طریقے سے ہوٹل کے اس حصہ کو قبضہ کیا گیا ہے قانون و ضابطے کے تحت اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔
دراصل ممبئی فور سیزن ہوٹل میں پچیسویں منزل پر رفیوجی فلور کو ہوٹل والوں نے غیر قانونی طریقے سے اپنا دفتر بنالیا ہے جبکہ بیسمنٹ میں غیر قانونی طور پر کچن بنالیا گیا ہے ۔ اس معاملہ پر پہلے شکایت کی جاچکی ہے لیکن بی ایم سی کے سر پر جوں نہیں رینگی ۔ اب بی ایم سی نے انہدامی کارروائی کے سلسلے میں حکم نامہ تو جاری کردیا ہے لیکن سرمایہ داروں کے اس فائیو اسٹار ہوٹل پر بی ایم سی کا ہتھوڑا چلے گا یا نہیں یہ آنے والا وقت بتائے گا اور اسی سے بی ایم سی کے قانون و ضابطے کاربند رہنے کی حقیقت پر سے پردہ ہٹے گا ۔ ورلڈ اردو نیوز پر جلد ہی اس ہوٹل کے تعلق سے اس کا کچا چٹھا شائع کیا جائے گا ۔ جس میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہوٹل میں کئی قوانین و ضابطوں کو طاق پر رکھ دیا گیا ہے اور سیاسی پارٹیوں اور ٹریڈ یونینوں کے دم قدم سے غیر قانونی طریقے سے ہوٹل چلایا جار ہا ہے ۔ اسی اندیکھی کے سبب کسی دن ہوٹل میں کملا مل جیسا سانحہ رونما ہو سکتا ہے اور سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن سکتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.