صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ایک ہی وقت میں دو سگی بہنیں بیوہ ہوگئیں

دونوں ہم زلف کی سڑک حادثہ میں موت

1,286

سلوڑ : (نامہ نگار) مائیکہ گئی بیویوں کو لانے کیلئے نکلے دو ہم زلف کی سڑک حادثہ میں دردناک موت ہونے سے دو سگی بہنیں ایک ہی وقت بیوہ ہوگئیں ۔ اس طرح کا دلخراش حادثہ 15؍نومبر جمعرات شب ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان پال پھاٹے کے قریب راجور روڈپر پیش آیا ۔ اور نگ آباد سڈکو کے ساکن سنیل ونائک کاکڑے(34) اور پھلمبری تعلقہ کے ڈونگرگاؤں ساکن جگناتھ فقیر با بوڑکھے(40) دونوں ہم زلف کارنمبر ایم ایچ 20۔ ڈی ایم،9076 سے بیویوں کو لانے کیلئے سلوڑ کے ڈونگرگاؤں (کواڑ) کی طرف رواں دواں تھے کے اچانک راجور روڈ پر پال پھاٹے سے قریب کارسے ڈرائیور کا توازن کھوگیا اور کار درخت سے جاٹکرائی ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ سنیل کاکڑے اور جگناتھ بوڑکھے کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ جگناتھ کے بھائی بھیم راؤ بوڑکھے شدید زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال میں شریک کیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.