صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بیٹی کی شادی سے صرف دوروز قبل خودکشی کرلی

رسم و رواج اور غربت کے سبب ایک باپ کا انتہائی قدم 

1,357

اورنگ آباد : (نامہ نگار) اورنگ آبادکے نارے گاؤں حدود میں واقع بریجواڑی کے ساکن ناگیش آٹھولے (۴۰) مزدوری کر اپنے خاندان کی کفالت کرتے تھے ناگیش کی بڑی بیٹی کی شادی آئندہ اٹھارہ نومبر کو طے پائی تھی اسی درمیان شادی کیلئے روپیوں کا انتظام نہیں ہونے سے دلبرداشتہ باپ نے موت کو گلے لگالیا ۔ اس حادثے کے بعدعلاقے میں بے چینی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔ عین شادی سے دو یوم قبل مسرت سے پر ماحول غم میں تبدیل ہوگیا ۔اطلاع کے مطابق ناگیش آٹھولے کی بڑی بیٹی کی شادی آئندہ ۱۸؍نومبر کو ہونے جارہی تھی جس کیلئے پورا خاندان اس کی تیاریوں میں مصروف تھا ۔ ناگیش روپیوں کے انتظام کو لیکر بے حد فکرمند تھے شادی قریب آچکی تھی لیکن روپیوں کی کمی میں شادی کا انتظام کس طرح کیا جائے اس بات سے پریشان انہوں نے بدھ کی شب ساڑھے نو تا دس بجے جب گھرمیں کوئی نہیں تھا ، پھانسی کا پھندہ ڈالکر خودکشی کرلی ۔ فی الحال پولیس نے حادثاتی موت کا معاملہ درج کرلیا ہے ۔ معاملہ کی مزید تفتیش ہیڈ کانسٹبل وٹھل راٹھوڑ کررہے ہیں ۔ ۲؍دن بعدبیٹی کی ڈولی اٹھنے کی بجائے باپ کی ارتھی اٹھ گئی جس کی وجہ سے اہل خانہ اور آس پاس کے لوگ سراپا غم ہیں ۔ واضح ہوکہ حکومت کی جانب سے ایسی سیکڑوں اسیکمات رائج کی گئی ہیں جس کے ذریعے اجتماعی طور پر شادیوں کا نظم کیا جاتا ہے اس کے باوجود آج کے ایسے دور میں جہاں ملک تیزی کیساتھ ترقی کی طرف گامزن ہے اس طرح کا شرمسار کردینے والامعاملہ سامنے آتا ہے تو ان اسکیمات کی پول کھل جاتی ہے ۔ اگرپوری ایمانداری اور اخلاص کیساتھ ان افراد تک رفاہی اسکیمات کا فائدہ پہنچے جن کے پاس بیٹی کی شادیوں کے وسائل نہیں ہیں تو کوئی مجبورباپ عین وقت پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا نہیں سوچے گا ۔ لیکن تعجب ہے ملک کی ترقی کے دعووں پر جس کے باوجود یہاں آج بھی باپ بیٹیوں کی شادیوں کیلئے اتنا پریشان مجبور اور لاچار ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.