صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بھیونڈی میں چار سالہ بچی کے ساتھ گھنائونی حرکت کر نے والا نوجوان گرفتار

1,293

بھیونڈی(عارِف اگاسکر) بھارتی رِیاست مہاراشٹر کےبھیونڈی شہر میں نئی بستی ، نہرو نگر علاقہ میں رہائش پذیر ۱۹؍ سال کے نوجوان کے ذریعہ چار سالہ کم سن بچی کی عصمت دری کر نے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ معصوم بچی کی عصمت دری کر نے کے اس واقعہ سے مذکورہ علاقہ میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے ۔ اس سلسلے میں متاثرہ بچی کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کر کے ملزم کو گر فتار کر لیا ہے ۔

موصولہ اطلاع کے مطابق نئی بستی کے نہرو نگر میں رہائش پذیر ۱۹؍ سال کے نوجوان اپنے گھر کے پڑوس میں رہنے والی چار سالہ بچی کوکھیلنے کے بہانے اسی علاقہ کے ہنومان مندر کے قریب واقع اپنے گھر لے گیا اور اسے اپنی ہوس کا شکار بنا یا ۔ مذکورہ معاملہ کا علم ہو تے ہی متاثرہ بچی کی والدہ نے بھیو نڈی شہر پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی ۔ اس کے بعد پولیس نے متذکرہ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات۳۶۳؍۳۷۶؍ (اے، بی) اور پوسکو قانون کی دفعہ ۴؍ اور ۶؍ کے تحت معاملہ درج کر تے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ جسے بھیونڈی کی عدالت میں پیش کر نے پر عدالت نے ملزم کو چار دن کے لیے پولیس تحویل میں دیا ہے ۔ اس معاملہ کی مزید تفتیش پولیس سب انسپکٹر حنیف شیخ کر رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.