صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رئیس ہائی اسکول میں یومِ تعلیم کے موقعے پر فلکی مشاہدہ کا اہتمام

1,297

بھیونڈی :(عارِف اگاسکر) بھارتی رِیاست مہاراشٹر کے بھیونڈی شہر میں واقع رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج میں طلبہ کے لیے آزاد بھارت کے اولین وزیرِتعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش(قومی یومِ تعلیم) کے موقع پر فلکی مشاہدے کا خصوصی انتظام کیا گیا ۔ اسکول کی چھت پر شام سات بجے منعقدہ اس خصوصی تقریب میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے فلکی اجسام کے مشاہدے اور ان کے طریقۂ کار کو تفصیل سے پیش کیا گیا ۔ عاصم انتخاب انصاری (لیکچرر ، صمدیہ جونیرکالج) اور نفیس احمد (لیکچرر ، صلاح الدین ایوبی جونیر کالج) نے عمدہ طریقے سے فلکی اجسام کی خصوصیت اور ان کے منظم طریقۂ کار پیش کیے ۔

اس موقعے پر چیرمین شفیع مقری ، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری ، وائس پرنسپل عامر صدیقی ، سپروائزرس محمود برکتی ، فیروز الدین شیخ اور اسرار پٹھان کے علاوہ جناب یاسر عرفات (صمدیہ جونیرکالج) ، ڈاکٹر شاہ جہاں مولانا ، سبطین کشیلکر ، ریحان شیخ ، متقی پٹیل ، محمدغضنفر ، محمد آصف شیخ اور پروگرام کوآرڈنیٹر مکرم خان (معلمین ، رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج) بہ نفسِ نفیس موجود تھے ۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اور اس دل چسپ پروگرام سے مستفید ہوئے آسمان کا مشاہدہ کیا جو ان کے لیے ایک نیا تجربہ تھا ۔ وقفۂ سوالات کے دوران مہمانان نے طلبہ کے ذریعے پوچھے گئے سوالات کے تشفی بخش جوابات دیے ۔ پروگرام کامیاب کرنے والوں میں وثیق عصار ، ذیشان مومن اور عملۂ سپاہیان کا تعاون حاصل رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.