صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پانی کا تحفظ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے : پروفیسر سنگیتا سنگھل

ویمنس کالج میں پانی بچاؤ مہم کے تحت مذاکرہ کا اہتمام

32,934

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ویمنس کالج میں پانی بچاؤ مہم کے تحت ایک مذاکرہ منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سنگیتا سنگھل (شعبۂ فزیالوجی، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج) نے کہا کہ پانی زندگی کے لئے لازمی ہے ، اسکو بچانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،  دوسری طرف صورت حال یہ ہے کہ مقامی اور عالمی سطح پر پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ انھوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے پانی کی قلت کے اسباب اور اس کے تدارک کی تدابیر پر روشنی ڈالی ۔

ڈاکٹر سنگیتا سنگھل نے کہاکہ جہاں ایک طرف لوگوں کو پانی کی اہمیت اور اس کے بچاؤ کے سلسلہ میں بیدار کئے جانے کی ضرورت ہے تو دوسری طرف بارش کے پانی کو بچاکر اس کا بہتر استعمال بھی لوگوں کو بتانا ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ پانی کی کمی تو ایک حقیقت ہے ہی ، پانی کا معیار بھی دن بدن خراب ہورہا ہے جو باعث تشویش ہے۔ انھوں نے اس سلسلہ میں حاضرین کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے گھروں میں پانی کے تحفظ کے طریقے بھی بتائے ۔

اس سے قبل کوآرڈنیٹر ڈاکٹر شاداب بانو نے مہمان مقرر کا تعارف کرایا ۔ انھوں نے پانی کے تحفظ کے سلسلہ میں کالج میں سال بھر جاری رہنے والی سرگرمیوں میں طالبات سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں حصہ لینے کی اپیل کی ۔

پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے مذاکرہ کی صدارت کی۔ پروفیسر نازیہ حسن (کنوینر) نے بھی اظہار خیال کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.