ممبئی ترکی قونصلیٹ نے اپنا یوم فتح منایا
ورلڈاردونیوزڈیسک
ممبئی : ترکی قونصلیٹ نے اپنی جدوجہد اورحکومت کامکمل تعارف پیش کیااس میں بتایاکہ حکومت کی کارکردگی کس طرح سے عوام کے حق میں بہتر ہے حکومت کئی فلاحی کام کرتی ہے ۔یہاں کی وائس قونصلیٹ افسانہ نے ترکی میں ہونے والےپارلیمان حملہ کی تاریخ بتائی اور اس میں شہیدوں کودو منٹ خاموش رہ کرخراج عقیدت بھی پیش کیا انہوں نے بتایا کہ 2016 میں دہشت گردوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کردیاتھا اس میں کچھ فوج کےلوگ بھی شامل تھے اس کےبعد یہاں کے حالات معمولات پر آگئی دوکھنٹوں کایہ حملہ انتہائی خطرناک تھا لیکن حکومت نے اسے کنٹرول کرلیا۔ 2016 میں پارلیمنٹ حملہ کے بعد عوام نے بھی ساتھ دیا اورداخلی شرپسند عناصروں کو بھی ناکام بنایاآج ترکی حکومت پوری طرح سے مستحکم اس کے علاوہ ترکی کی تاریخی نمائش بھی قونصلیٹ میں کی گئی اس موقع پر شہر کی سرکردہ شخصیات رکن اسمبلی امین پٹیل کارپوریٹر رئیس شیخ اور ایم آئی ایم رکن اسمبلی وارث پٹھان دانشوران اورصحافی حضرات موجود تھے ۔