صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

گھاٹکوپر پلین کریش کے بعد حادثوں سے نپٹنے کے لئے غیر قانونی ٹاور میں سگنل کی تنصیب ،حاضر ہے ممبئی عظمیٰ کے انوکھے نمونے 

1,926

 

غیر قانونی تعمیرات کے بے تاج بادشاہ محبوب سورٹھیا

 

شاہد انصاری 

 

ممبئی : ممبئی کے گھاٹکوپر میں پلین کریش کے بعد جنوبی ممبئی میں اس طرح کے حادثوں کو روکنے کیلئے غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں نے اس سے نپٹنے کا راستہ ڈھونڈ نکالا ہے ۔اس کے لئے انہوں نے غیر قانونی ٹاوروں میں لائٹ سگنل لگایا ہے تاکہ کسی بھی طرح سے پلین نیچے سے گزرتا ہے تو ان کے غیر قانونی ٹاوروں سے نہ ٹکرائے ۔غیر قانونیہ تعمیرات کرنے والے بلڈروں کی اس ترکیب سے نہ صرف غیر قانونی تعمیر کرنے والے گینگ میں بلکہ بی ایم سی میں بھی اس پر گفتگو جاری ہے اور باہم اس کام کیلئے تعریف کے پل باندھے جارہے ہیں ۔
ممبئی کے بی وارڈ میں نرسی ناتھ ۔۔۔ بھات بازار مسجد اسٹیشن سے چند قدموں کے فاصلوں پر موجود دس منزلہ غیر قانونی عمارت جسے حال ہی میں غیر قانونی تعمیرات کے بے تاج بادشاہ محبوب سورٹھیا اس کو بیس منزلہ تعمیر کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانا چاہتے ہیں ۔اسی لئے اس نے اس میں لائٹ سگنل لگادیا ہے ۔ تاکہ کسی بھی طرح سے پلین کریش جیسے حادثوں سے بچا جائے جبکہ یہ غیر قانونی تعمیر ہے ۔
یہ غیر قانونی ٹاور دس منزلہ تک پورا ہو چکا ہے اور اسے بیس منزل تک لے جانے کا منصوبہ ہے ۔صرف لوہے کی بیم اور لوہے کے کھمبوں پر کھڑے اس غیر قانونی تعمیر کے بعد بلڈنگ مافیا فرار ہو جاتے ہیں اور کبھی کسی طرح کا حادثہ ہوجائے تو وہ ہاتھ بھی کھڑے کر لیتے ہیں ۔ایسا نہیں ہے کہ بی ایم سی یا دوسرے متعلقہ محکموں کو اس غیر قانونی تعمیر کے بارے میں پتہ نہیں ۔انہیں بات ی جانکاری ہے لیکن مافیا کی ملائی کھاکر اپنی آنکھ اور کان بند کرکے لوگوں کی زندگی سے کھلواڑ کرتے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.