صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سپاری لی تھی جے جے مارگ کے پولس والے نے , ملائی کھاگیا چور بازار کے پلاؤ والے نے

2,133

 

ہاشم

شاہد انصاری 

ممبئی : جے جے مارگ کے سینئر پی آئی شریش گائیکواڑ نے جس دوکان کو خالی کرانے کی سپاری لے رکھی تھی اس معاملے میں پولس کو تو چونی نہیں ملی لیکن دوکان پر غیر قانونی قبضہ کرنے والے ہاشم پلاؤ والے نے ایل بی یو ٹی سے پچیس لاکھ روپئے وصول لئے ۔ پیسے لے کر ہاشم عیاشی کرنے کے لئے چین پہنچا تھا ۔ پچیس لاکھ کی وصولی کو لے کر جے جے مارگ پولس ہاشم سے کافی ناراض ہے کیونکہ محنت انہوں نے کی اور سپاری بھی انہوں نے لی تھی اور ملائی ہاشم کھاگیا ۔ حالانکہ اس سپاری کو لے کر جے جے مارگ پولس اسٹیشن کو بڑی ذلت کا سامنا کرنا پڑا اب مزہ کریں غازی میاں اور دھکا کھائیں مجاور والی بات کہاوت پولس پر بالکل فٹ بیٹھتی ہے ۔ قبضہ کی ہوئی دوکان کے بعد اب اس کی نظر فٹ پاتھ پر بنی چھوٹی دوکانوں کو لے کر ایس بی یو ٹی پر جمی ہوئی ہے ۔ اب دوکان کے بعد فٹ پاتھ پر بنی دوکانوں کو لے کر اسے خالی کرنے کے لئے وہ ایس بی یو ٹی سے منھ مانگی رقم وصول کرے گا ۔

ورلڈ اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے ہاشم نے بتایا کہ میں نے چونکہ دوکان غیر قانونی طور سے قبضہ کیا تھا اور یہ دوکان کسی اور کی تھی ۔ جس کی دوکان تھی اس کا اصول کے مطابق ایس بی یو ٹی نے حساب کتاب کردیا تھا ۔ جیسے ہی ایس بی یو ٹی اس کا حساب کیا اسکے بعد ہی اس نے اس دوکان پر قبضہ کرلیا کیونکہ اسے اس کا یقین تھا کہ ایس بی یو ٹی اسے خالی کرنے کیلئے پیسے دے گی ۔ اسے کئی بار ایس بی یو ٹی نے خالی کرنے کیلئے کہا لیکن ہاشم نے غیر قانونی طور سے جس دوکان کو قبضہ کیا تھا اس میں پلاؤ کی دوکان کھول کر یہ خواب دیکھ رہا تھا کہ ایس بی یو ٹی اسے کروڑوں روپے دے گی لیکن اسی دوران دوکان کے مالک نے جے جے مارگ پولس اسٹیشن کو ملا لیا اور ہاشم کی دوکان خالی کروا لی ۔ اس دوران ہاشم نے ڈی سی پی زون ایک ڈاکٹر منوج شرما سے شکایت کی لیکن جب انہوں نے اسے اپنے کرائے کے کاغذات اور دوکان کے اصل مالک کو ساتھ میں لا کر ملنے کیلئے کہا تو وہ غائب ہو گیا کیونکہ دوکان کے اصل مالک نے ایس بی یو ٹی کو اپنی دوکان سونپ کر اس کی قیمت وصول کر لی تھی ۔

چونکہ جے جے مارگ پولس اسٹیشن کے سینئر پی آئی نے خالی کرنے کی جو سپاری لی تھی وہ قانوناً درست نہیں تھا ۔ ہاشم نے اس بات کو دیکھ کر بہت ہاتھ پیر مارے لیکن اسکے پاس قبضہ کرنے کے بعد دوکان سے جڑے کسی طرح کے دستاویز نہیں تھے اور نہ ہی وہ فرضی دستاویز بنانے میں کامیاب ہوا جس کی وجہ سے ایس بی یو ٹی اسے گھاس نہیں ڈال رہی تھی کیونکہ ہاشم خود غیر قانونی طور پر دوکان پر قابض تھا ۔ جے جے مارگ سینئر پی آئی کے اس کرتوت کے بعد ممبئی پولس سے علاقے کے لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا ہے ۔ اسی لئے گینگ کے ایک شخص نے ممبئی پولس کے ایک اہلکار کی ایسی آڈیو ریکارڈنگ وائرل کی جسمیں مذکورہ اہلکار نے ان لوگوں کی مدد کرنے کی بات کہی اسے یہ سمجھ کر وائرل کیا گیا کہ وہ اہلکار ایس بی یو ٹی سے ملا ہوا ہے ۔ لیکن ہم نے جب تفتیش کی تو پتہ چلا کہ اس اہلکار نے ایس بی یو ٹی اور مقامی لوگوں کے درمیان جاری تنازعہ کو دور کرنے کی بات کہی اور یہ کہا کہ وہ اس مسئلے کا حل نکالے گا تاکہ لوگ یہاں سے جانے کے بعد اپنے روزگار سے لگ سکیں ۔

دراصل جو اصل دوکاندار ہیں وہ یہ چاہتے ہیں کہ انہیں منھ مانگی رقم دی جائے جبکہ سرکاری اصول کے مطابق انہیں بازار میں رائج قیمت دیئے جانے کا قانون ہے جس کی وجہ سے ان کے اور ایس بی یو ٹی کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے ۔ ممبئی پولس چاہتی ہے کہ مسئلہ اس کے سامنے حل ہوجائے تاکہ علاقہ میں امن و قانون کی صورت حال بگڑنے نہیں پائے ۔

معلوم ہوا ہے کہ اس علاقہ میں ایسا گینگ ہے جو ایس بی یو ٹی سے سودا ہوجانے کے بعد اس جگہ پر قبضہ کرتا ہے اور اسے خالی کرنے کیلئے ایس بی یو ٹی سے موٹی رقم وصول کرتا ہے ہاشم بھی اسی گینگ کا ایک رکن ہے ۔ جبکہ ہاشم نے بتایا تھا کہ اسے کروڑوں روپے وہاں سے ملنے کی امید تھی لیکن جے جے مارگ پولس اسٹیشن کے سینئر پی آئی نے اس امید پر پانی پھیر دیا اور اب صرف پچیس لاکھ روپے ملے ہیں تو بھاگتے بھوت کی لنگوٹی سمجھ کر اس نے رکھ لیا ہے ۔ وہ اسی علاقہ میں دوسری جگہوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے جہاں سے اسی طرح ایس بی یو ٹی سے مال حاصل کرسکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.