صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

خطہ کوکن میں طوفان سے ہونے والے نقصان کا وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے جائزہ لیا

251,360

ممبئی : نسرگ طوفان نے ضلع رائے گڑھ کی طرح رتناگری اور سندھو درگ اضلاع کو متاثر کیا ہے۔ اس بحران کے بعد ریاستی حکومت کوکن کی عوام کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ کھڑی  ہے اور رائے گڑھ ضلع کو ۱۰۰ ؍ کروڑ کی مدد دینے کے ساتھ ہی رتنا گری ضلع کے لئے ۷۵؍ کروڑ اور سندھو درگ کے لئے ۲۵ کروڑ روپئے کا ہنگامی امداد دینے کا اعلان وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رتناگری ، سندھودرگ ، تھانہ اور پالگھر اضلاع میں طوفان سے ہونے والی تباہ کاریوں اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ وزیر شہری ترقیات ایکناتھ شنڈے ، سندھودرگ کے نگراں وزیر اُدئے سامنت ، رتناگری کے نگراں وزیر ایڈووکیٹ۔ انیل پرب ، پالگھر کے نگراں وزیر دادا بھوسے ، چیف سکریٹری اجوئے مہتا کے ساتھ ممبران پارلیمنٹ ، ممبران اسمبلی اور دیگر عوامی نمائندے  کی تجاویزات کو وزیراعلیٰ نے سنا اور انتظامیہ کو مناسب ہدایات دیں۔

نسرگ طوفان سے تھانہ اورپال گھر میں دیگر اضلاع کے مقابلے میں کم نقصانات ہوئے ہیں۔ تاہم ان علاقوں میں مدد دینے کے لئے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ رائے گڑھ ، رتناگری اورسندھودرگ اضلاع کو دی جانے والی رقوم ہنگامی امداد ہیں ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس طرح کی قدرتی آفات میں دی جانے والی امداد پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس طرح  کی معلومات انتظامیہ کو دیتے ہوئے نئی نظر ثانی شدہ امدادکس طرح ہونی چاہئے؟ تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئےاس پر فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ نسرگ طوفان کی وجہ سے کوکن کی عوام نے بہت نقصان اور دکھ  سہے ہیں جن کے تعلق سے بات کرنے پر ان کی دلآزاری ہوگی اس لئے میں نقصان پر گفتگو نا کرتے ہوئے عوام کو کس طرح راحت پہنچا سکتا ہوں اس کی کوشش کروں گا۔ میں عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت آپ کے ساتھ ہے جتنی جلدی ممکن ہوگا میں رتناگری اورسندھورگ اضلاع کے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کروں گا۔ اس  طوفان نے ہمیں بہت کچھ سکھایا ہے اوراب ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ہم کونکن کے علاقے میں زیر زمین بجلی کی لائنوں کا انتظام کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ  یہاں پر سمنٹ روڈ کے متبادل کی تلاش میں ہیں تاکہ آنے والے وقتوں میں جب کبھی اس طرح کے حالات آئیں توان مشکلات کو آسانی سے حل کیا جاسکے ساتھ ہی ہم کوکن کے ساحلی علاقوں مستقل محفوظ پناہ گاہیں تعمیرکرنے کی منصوبہ بندی کے تعلق سوچ رہے ہیں ۔

وزیر اعلی نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ راحت کاری کام کو ترجیح دیں ، ایک دوسرے کے ساتھ سرکار پر اعتماد کریں، کسی قسم کی افواہوں کو پھیلنے نہ دیں، انتظامیہ میں شامل افسر اور عملہ بھی انسان ہیں لہذا سرکاری کاروائی اور امداد رسانی میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ جب کہ سرکار کی جانب سے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر پنچنامہ کرتے ہوئے رپورٹ بھیجیں۔

سرپرست وزیر ، ضلع رتناگری کے دورے پر ، ایڈوکیٹ پراب نے وہاں سے کانفرنس میں شرکت کی اور نقصانات سے آگاہ کیا۔ خاص طور پر منڈن گڈ ، داپولی ، رتناگری میں زبردست حملہ ہوا ہے۔ بہت سے مکانات منہدم ہوچکے ہیں ، بجلی کے پائلن ٹوٹ چکے ہیں۔ راشن سسٹم میں بھیگی ہوئی دالوں کی جگہ لے کر نئے اناج دیئے جارہے ہیں۔ گھروں سے خطوط اڑا دیئے گئے ہیں۔ وہ فی الحال دستیاب نہیں ہیں۔ اب بارش کا موسم آرہا ہے اور خطوط کو جلد سے جلد دستیاب کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.