صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بامبے مرکنٹائیل بینک کے چیئرمین ذیشان مہندی سمیت 5 لوگوں کے خلاف اتر پردیش حکومت نے کروڑوں روپئے کے گھپلے کے معاملہ میں لکھنؤ میں ایف آئی آر درج کرائی  ، معاملہ درج ہونے کے بعد مہندی فرار

1,713

 

شاہد انصاری

لکھنؤ: پہلے ہی کروڑوں اربوں روپے کی دھوکہ دہی کے معاملے میں ملوث بامبے مرکنٹائیل بینک کے چیئرمین ذیشان مہندی سمیت 5 لوگوں کے خلاف لکھنؤ کے قیصر باغ پولیس تھانے میں دھوکہ دہی، اور فرضی واڑا کر کے کروڑوں روپے کے غبن کا معاملہ درج کیا گیا ہے. قیصر باغ پولیس تھانے کے پولیس افسر درگادتت سنگھ نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ اتر پردیش فائینانس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ان کے فکس ڈپوزٹ کی گئی رقم جو 26760000 روپے بامبے مرکنٹائیل بینک میں تھی جسے بامبے مرکنٹائیل بینک کے چیئرمین ذیشان مہندی سمیت 5 لوگوں نے مل کر فرضی دستاویزات کی بنیاد پر  اس پیسے کو ہضم کر گئے-

ہم نے اتر پردیش فائینانس ڈپارٹمنٹ کی شکایت حاصل کرنے کے بعد کیس کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا. جس کے بعد پتہ چلا کہ ان لوگوں نے یہ رقم جو کہ اتر پردیش فائینانس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے 30 سال پہلے فکس ڈپازٹ کی گئی تھی اسے نکال کر خود استعمال کر لیا ہے اس لئے ہم نے آئی پی سی  کی دفعہ 406، 420، 467، 468، 478 کے تحت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جن ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے ان کے نام بامبے مرکنٹائیل بینک کے چیئرمین ذیشان مہندی، شاہ عالم خان، بدرے عالم، صاد سعید خان، نور عالم ہے.

کیس رجسٹر کرنے کے بعد، پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس بات کی جانچ کر رہی ہے  کہ ان لوگوں کے علاوہ اور کتنے لوگوں کے ساتھ ان لوگوں نے اس طرح کا  غلط کام کیا ہے اور اس دھوکہ دہی میں کتنے افراد ملوث ہیں. معاملہ درج ہونے کے بعد سے ہی زیشن مہندی اینڈ کمپنی فرار ہو چکی ہے – چونکی معاملہ اتر پردیش حکومت سے جڈا ہوا ہے اس لئے لکھنؤ پولیس اس  کی جانچ  بہت ہی سنجیدگی سے کرر رہی ہے-

Leave A Reply

Your email address will not be published.