صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

الہ آباد میں المناک حادثہ ناندیڑ کے تین افراد غرقاب ، پانچ لاپتہ

1,432

ناندیڑ:(مقتدرالدین) متوفی خاتون کی آخری رسومات کے بعد اُس کی استھیاں الہ آباد کی ندی میں بہانے کے لئے گئے ہوئے افراد کی ناؤ پلٹ گئی ۔ اس حادثہ میں ناندیڑ کے تین افراد کی موت ہوگئی جب کہ پانچ لاپتہ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ناندیڑ کے نائیگاؤں تعلقہ کے کولمبی کے رہنے والے سابق پنچایت سمیتی ممبر رمیش بیس کی ماں پچھلے دنوں چل بسی تھی ۔ آخری رسومات کے بعد اُن کی استھیاں الہ آباد کی ندی میں بہانے کے لئے ناندیڑ سے ۱۴ لوگ وہاں پہنچے تھے ۔ پریاگ راج کے سرسوتی گھاٹ سے یہ لوگ ناؤ میں سوار ہوکر استھیاں بہانے کے لئے ندی میں گئے تھے ۔ اچانک ان کی ناؤ پلٹ گئی جس کی وجہ سے بھاگا بائی ۶۵ سال ، رادھا بائی ۵۵ سال ، لکشمی بائی ۵۵ سال پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں ۔

دگمبر بیس ۷۷ سال ، بالاجی بیس ۵۰ سال ، رما کانت بیس ۴۰ سال ، دیوی داس کچھوے ۵۵ سال اور بھوج راج ۷۰ سال یہ لاپتہ بتائے گئے ہیں ۔ جبکہ منوہر اور مناکشی کو ڈوبنے سے بچالیا گیا ۔ ناندیڑ کے لوگوں کی ناؤ الہ آباد میں ڈوب جانے سے جو حادثہ پیش آیا اس واقعہ کی اطلاع یو پی پولس کی جانب سے ناندیڑ انتظامیہ کو دی گئی ۔ نائیگاؤں کے کولمبی گاؤں میں اس المانک حادثہ سے فضا میں سوگواریت پھیل گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.