صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رئیس ہائی اسکو ل و جونیر کالج میں طلبا کا ثقافتی جلسہ

1,138

بھیونڈی :(عارِف اگاسکر)رِیاست مہاراشٹر کے بھیونڈی شہر میں واقع رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج میں سالانہ تقریبات کا اہتمام نہایت خوش گوار طریقے سے کیا گیا ۔ اسی سلسلے میں رئیس ہائی اسکول و جونیر کالج کے طلبا کا ثقافتی جلسہ بعنوان (HeTalent )منعقد کیا گیا۔ جلسے کی صدارت کے ایم اے سوسائٹی کے پیٹرن ممبر اور سابق پروفیسر صابو صدیق انجینئرنگ کالج ممبئی ، مختار فرید نے فرمائی ۔ آپ نے تمام پروگرام کی تعریف کی پروگرام پیش کرنے والے طلبہ اور ان کی رہنمائی کرنے والے اساتذہ کو مبارک باد پیش کی ۔

اس موقعے پر مہمانان میں انجینئر خالد خان ، ڈاکٹر نسیم خان ، ڈاکٹر عبدالسلام انصاری ، ڈاکٹر ریحان ہوائی کے علاوہ سوسائٹی کے اعزازی جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصدق پٹیل ، جوائنٹ سکریٹری معید آغا ، صوفی زبیر کھوت ، چیئرمین شفیع مقری وغیرہ مہمان کی حیثیت سے شریک ہوکر طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔ سبھی مہما نان نے طلبا کی تمام پیش کش کوبہت سراہا اور ان کی تربیت کرنے والے تمام اساتذہ کی ستایش کی۔ تمام معزز مہمانان کے دستِ مبارک سے طلبا کو اعزاز دیا گیا۔ تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ پاک ﷺ کے نذرانے کے بعد طلبا نے غزلیں ، مونو ایکٹ ، ہزل ، مکالمے ، تمثیل اورڈراما پیش کیا جبکہ انصاری امش محمد انور اور ہمنوا نے قوالی کے ذریعہ اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا اور حاضرینِ محفل سے داد و تحسین حاصل کی ۔

پرنسپل انصاری ضیاء الرحمن نے گلوں کا تحفہ دیکر تمام مہمانان کا پر تپاک استقبال کیا ۔ نظامت عامر قریشی اور سیف مومن (معلمین) نے انجام دی ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں ثقافتی امور کے انچارج جنید فاروقی نے اہم کردار ادا کیا ۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مدثر شیخ ، نوال قادری ، مقصود انصاری ، عطیہ فاروقی ، ثنا آفریں، عبدالرحمن انصاری ، حسنین انصاری ، کاشف مومن ، لقمان انصاری، متقی پٹیل اور عبدالواحد شیخ نے اپنا تعاون پیش کیا ۔ اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو کے اظہارِ تشکر پر خوب صورت تقریب کا اختتام ہوا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.