صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم یو کے استاد نے یونیسکو کے انسائیکلوپیڈیا کے لئے ایک باب تحریر کیا

68,145

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے استاد ڈاکٹر حفظ الرحمان صدیق (شعبہ علم الحیوانات) نے 20؍انسائیکلوپیڈیا کے ایک ضخیم مجموعے یونیسکو – انسائیکلوپیڈیا لائف سپورٹ سسٹم کے لئے ’لیوپیول ٹرائٹرپین اینڈ میڈیسنل پراپرٹیز‘ کے صحت فوائد پر ایک باب تحریر کیا ہے جو جلد ہی شائع ہوگا۔ یہ مجموعہ کرۂ ارض پر صحت اور زندگی کے مستقبل کے امور پر مرکوز ہے۔

            ڈاکٹر حفظ الرحمان صدیق ایک دہائی سے زیتون، ٹماٹر، آم، ایلو ویرا، گوبھی، اور متعدد ادویاتی پودوں اور سبزیوں میں پائے جانے والے مالیکیول- لیوپیول کے اینٹی کینسر اور سوزش مخالف خصوصیات پر کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی تحریر ایک اہم دستاویز میں شائع ہوکر کینسر ریسرچ کے میدان میں افادیت کا باعث بنے گی ۔

ڈاکٹر صدیق کو ان کی تحقیق کے بارے میں گفتگو کرنے کے لئے امریکن ایسوسی ایشن آف کینسر ریسرچ (اے اے سی آر) نے بھی اورلینڈو، امریکہ میں اپنے 102ویں سالانہ اجلاس میں مدعو کیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.