صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مدنی ہائی اسکول انتظامیہ/ کو کن مسلم ایجوکیشن سوسائٹیز "ای لائبریری” کے اشتراک سے تعارفِ اقبال کورس

1,468

سہ ماہی سرٹیفیکیٹ کورس  کا انعقاد کرنے جارہا ہے ۔ یہ کورس انشااللہ فروری کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوگا ۔

کورس کی تفصیلات

ہر ہفتے سنیچر کے روز ساڑھے تین تا ساڑھے چار بجے ماہرین کے لیکچر ز ہوں گے ۔ آدھا گھنٹہ سوال جواب کا سیشن ہوگا ۔

کل ۱۱ اکائیاں ہوں گی ۔

انشااللہ ۹ فروری ۲۰۱۹ سے کورس شروع ہوگا ۔

ماہ فروری میں : ۹، ۱۶، ۲۳

ماہ مارچ ۲، ۹، ۱۶، ۲۳ اور ۳۰

ماہ اپریل ۶ ، ۱۳، ۳۰

ہر ہفتے ایک اہم عنوان پر ماہر اقبالیات کے ذریعے لیکچرز ہوں جن میں شمیم طارق ، پروفیسر سید اقبال ، ڈاکٹر قمر صدیقی ، رفیع صاحب، پرنسپل ضیاالرحمان انصاری و دیگر کئی ماہرین شامل ہیں ۔

کورس کے لیے اہلیت : با رہویں کامیاب یا اس کے مساوی ۔

محدود نشستوں کے ساتھ اس پروگرام کو منعقد کرنے کا ایک مقصد یہ ہوگا کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو لیکچر سے استفادہ کا موقع ملے ۔

اس کورس کے متعلق ابتدائی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔

کورس میں اساتذہ اور مدرسوں کے معلمین کو ترجیح دی جائے گی ۔ کورس میں داخلے کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے ۔

کورس میں داخلہ کے وقت کورس کی مخصوص فیس ادا کرنا ہوگا ۔

مکمل نوٹس دی جائے گی جبکہ کورس کے آخری ہفتے امتحان بھی لیا جائے گا اور کامیاب شرکاء کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائے گا ۔

رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں : کورس مدنی ہائی اسکول ، مومن نگر ، مولانا اسعد مدنی روڈ نزد  جوگیشوری ریلوے اسٹیشن ۔ جوگیشوری ویسٹ میں منعقد ہوگا ۔ پروگرام کوآرڈینیٹر :   مسز سید صائمہ خالد 9004006578

Leave A Reply

Your email address will not be published.