گرم شیرے میں گرنے سے دوسالہ معصوم کی موت
اورنگ آباد : مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں گلاب جامن کے گرم شیرے میں دو سال کے بچے کے گرنے سے اس کی المناک موت ہوگئی ۔ حادثہ اتوار کے دن کا ہے ۔ پیٹھن گیٹ کے دلال واڑی پر ایک مذہبی تقریب کے موقعہ پر کھانا تیار کیا جارہا تھاجہاں نزدیک میں…
تھائی لینڈ میں بھیونڈی کے نوجوان کھلاڑی اومی پاٹل کا استقبال
بھیونڈی : (عارِف اگاسکر) بھیونڈی تعلقہ کے کشیلی گائوں میں رہائش پذیر نوجوان کھلاڑی اومی نامدیو پاٹل کاحال ہی میں تھائی لینڈ میں منعقدہ ایک تقریب میں گولڈ میڈل عطا کر کے استقبال کیا گیا ۔ اومی پاٹل اسکولی سطح ، تعلقہ ، ضلع اور ریاستی سطح…
اورنگ آباد میں دادا نے پوتی کو ہوس کا شکار بنایا
اورنگ آباد: اورنگ آباد کی بِڈکین پولس نے پیر کو ایک ۶۸ سالہ راون لاوہارے ،چیتے گائوں کو گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیاہے۔گرفتار شخص پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ہی پندرہ سالہ پوتی کو ہوس کا نشانہ بنایا ۔لڑکی جنسی تعلقات کے…
مظلوم جمال خاشقجی : شرع کہتی ہے کہ قاتل کی اڑادو گردن
پروفیسر محسن عثمانی ندوی
شہزادہ گلفام محمد بن سلمان خوش قسمت ہیں کہ انہیں نقصان مایہ کچھ نہیں ہوا، بدقسمت ہیں کہ شماتت ہمسایہ ان کو بہت ملی، دنیا ان کی مذمت میں ’رطب اللسان‘ہے۔ہر روز جب صبح ہوتی ہے اور ہر شام جب شامِ غریباں اپنی…
ریزروزمین پر قبضہ کیخلاف کارپوریشن کی کارروائی
اورنگ آباد:(جمیل شیخ) سڈکو بس اسٹینڈ سے جلگائوں ٹی پوائنٹ تک سبز پٹے کے لئے ریزروزمین پر کئے گئے ناجائز قبضہ جات کا آج میونسپل کمشنر ڈاکٹر نپون ونائک نے معائنہ کیا اور قبضہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ میونسپل…
یکم دسمبر کو ناندیڑ میں سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ
ناندیڑ:(منتجب الدین) ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم دسمبر بروز ہفتہ بوقت ساڑھے آٹھ بجے شب سالانہ طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں حیدرآباد سے مسرور عابدی ، طیب پاشاہ قادری ، عبدالرشید ارشد ، ناصر خان نعمت مصباحی ، نظام آباد…
ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس
ناندیڑ:(منتجب الدین) ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر تین بجے اسٹینڈنگ کمیٹی میٹنگ ہال میں چیئر مین شمیم عبداللہ کی صدارت میں منعقد ہوا تھا۔ اس اجلاس میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان عبدالستار‘ آنند…
وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ناندیڑ ائیر پورٹ پر استقبال
ناندیڑ:(نامہ نگار) وزیرِ اعظم نریندر مودی 27؍نومبر کو ناندیڑ کے مختصر دورہ پر آئے تھے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی دہلی ایئر پورٹ سے صبح 9 بجے بذریعہ طیارہ روانہ ہو کر صبح گیارہ بجے ناندیڑ ایئر پورٹ پر پہونچے تھے ۔ ناندیڑ ائیر پورٹ پر بی جے…
معذورین کیلئے بلدیہ کی امدادی اسکیم کا اعلان
ناندیڑ:(منتجب الدین) ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے حدود میں رہنے والے معذور افراد کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حکومت کے قانون کے مطابق معذور افراد کے لئے کارپوریشن کے فنڈ میں ۳ فیصد رقم مختص کی جاتی ہے اور اُس رقم کا استعمال معذورین کے لئے کرنا…
گھاٹی دواخانہ میں ڈاکٹرس اور ملازمین کی لاپرواہی
اورنگ آباد:(جمیل شیخ)گھاٹی ہسپتال میں رات کے اوقات میں علاج کے لئے لائے جانے والے مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ملازمین گھوڑے بیچ کر سوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر اورنگ آباد میں گھاٹی اسپتال کا قیام…