وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ناندیڑ ائیر پورٹ پر استقبال
ناندیڑ:(نامہ نگار) وزیرِ اعظم نریندر مودی 27؍نومبر کو ناندیڑ کے مختصر دورہ پر آئے تھے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی دہلی ایئر پورٹ سے صبح 9 بجے بذریعہ طیارہ روانہ ہو کر صبح گیارہ بجے ناندیڑ ایئر پورٹ پر پہونچے تھے ۔ ناندیڑ ائیر پورٹ پر بی جے پی کے ریاستی صدر دانوے ، نائب صدر بھاسکر راو پاٹل،ناندیڑ شہر کی مئیر شیلا بھورے ، کلکٹر ارون ڈونگرے ، ایس پی سنجے جادھو ، میونسپل کمشنر لہو راج ماڑی ، بی جے پی ضلع صدر رام پاٹل ، شہر صدر ہمبرڈے ، دلیپ کندکرتے نے ان کا استقبال کیا ۔ ناندیڑ ایئر پورٹ سے صبح گیارہ بج کر10 منٹ کو وہ ہیلی کاپٹر سے نظام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ۔