صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی میونسپل ہیڈ کوارٹر کی تزئین کاری پر ۱۲۰ ؍ کروڑ روپئے پانی کی طرح بہادیئے گئے  

آر ٹی آئی کارکن انل گلگلی نے دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کیا ہے کہ ’یہ رقم ضرورت سے زیادہ محسوس ہوتی  ہے ، لہٰذا اس کی تفتیش ضروری ہے‘

1,388


ممبئی : ملک میں اپنی امیری کی وجہ سے مشہور ممبئی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے پاس بے شمار دولت ہے اور خرچ بھی ہوگا ،اس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے ۔ممبئی میونسپل ہیڈ کوارٹر کی مرمت اور اس کی تزئین کاری پر پورےایک سو بیس کروڑ ہونے کی جانکاری آر ٹی آئی کارکن انل گلگلی کو ممبئی میونسپل انتظامیہ نے دی ہے ۔چار الگ الگ ٹینڈر کے تحت ممبئی میونسپل انتظامیہ نے پانی طرح پیسہ بہایا گیاہے ۔ممبئی میونسپل ہیڈ کوارٹر میں ہمیشہ مرمت اور تزئین کا کام جاری رہتا ہے ۔

آر ٹی آئی کارکن انل گلگلی نے ممبئی میونسپل کارپوریشن سے مختلف قسم کی ترقیاتی کام کی معلومات طلب کی تھی ۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کی عمارت تعمیر محکمہ نے بتایا کہ سال ۲۰۰۸ سے ۲۰۱۲ کے پانچ سالوں میں میونسپل کارپوریشن نے ہیڈ کوارٹر کی مرمت اور تزئین پر ۱۲۰ کروڑ ۶۱ لاکھ ۴۱ ہزار ۳۷۰ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ اس میں سے ۱۱۱ ؍ کروڑ ۷۳ لاکھ ۸۲ ہزار ۵۶۱ روپئے کنسٹرکشن ٹیکنک ،گلاس سینسیشن ،اسکائی وے انفرا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ اور شاندار انٹیرئیر پرائیویٹ لمیٹیڈ کو ادا کئے گئے ۔اس میں سے ۸ ؍ کروڑ ۸۷ ؍ لاکھ ۵۹ ؍ ہزار ۳۷۰  روپئے ٹھیکیداروں کا بقایہ ہے جسے انہیں دینا باقی ہے ۔
عمارت کے مرکزی حصہ کے پہلے مرحلہ کے کام کیلئے آبھا ناراین لامبا ایسوسی ایٹس ، ایس جے کے آرکیٹیکٹس اور ششی پربھو اینڈ ایسوسی ایٹس کے ذمہ مشترکہ طور پر پتھر کی دیواروں کو دوبارہ اسی طرح بنانا تھا ۔ خالی جگہوں ، سیڑھیوں کومحفوظ کرنا اور اس کی مضبوطی نیز چھت کی مرمت کے کام سونپے گئے تھے ۔ اس کام کیلئےکنسٹرکشن ٹیکنک کو۷ ؍ کروڑ ۳۱ ؍ لاکھ ۱۷ ؍ ہزار ۸۰۵ روپئے مئی ۲۰۰۸ میں ادا کئے گئے ۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر میں واقع مرکزی عمارت کے رنگین شیشوں کو دوبارہ نصب کرنے کا کام اگست ۲۰۱۰ میں منظور کرتے ہوئے گلاس سینسیشن کو ۸۲ ؍ لاکھ ۵۲ ؍ ہزار ۹۰۹ روپئے میں دیا گیا ۔ اکتوبر ۲۰۱۱ کو شاندار انٹیریئر پرائیویٹ لمیٹیڈ کو ۶۸ کروڑ ۷۷ لاکھ روپئے دیئے گئے ۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر میں واقع توسیع شدہ عمارت کی تزئین کاری کے کام کا بھی اسی میں شمار ہے ۔ وہیں ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر میں واقع مرکزی عمارت کی تزئین کاری کے کام پر ۴۳ کروڑ ۷۰ لاکھ ۷۱ ہزار ۲۱۸ روپئے کا ٹھیکہ اسکائی واک انفرا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ کو جون ۲۰۱۲ میں دیا گیا ۔ اس کے علاوہ صلاح کار اور آرکی ٹیکٹ کو دیئے گئے رقوم کی معلومات بھی ہے ۔
انل گگلی کے مطابق تزئین کاری اور مرمت ضروری ہے لیکن اس پر ۱۲۰ کروڑ کا خرچ بہت زیادہ ہے ۔ اس سے کافی کم رقم میں مرمت اور تزئین کاری کا کام کیا جاسکتا تھا ۔ انل گلگلی نے وزیر اعلیٰ دیوندر فڑنویس کو مکتوب لکھ کر ۱۲۰ کروڑ کے اخراجات اور اس کے تعلق سے جو اعداد و شمار دیئے گئے ہیں اس کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہےکیوں کہ اعداد شمار میں غلو کی توقع سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.