صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

پروفیسر طارق منصور نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو انسٹیٹیوٹ آف امیننس کا درجہ دیئے جانے کی سفارش پر مسرت کا اظہار کیا

1,263

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے امپاورڈ ایکسپرٹ کمیٹی کے ذریعہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو انسٹیٹیوٹ آف امیننس کا درجہ دیئے جانے کی سفارش پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ واضح ہوکہ امپاورڈ ایکسپرٹ کمیٹی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سمیت 19اداروں کوانسٹیٹیوٹ آف امیننس کا درجہ دیئے جانے کی سفارش کی ہے جن میں سات پبلک سیکٹر انسٹیٹیوشن اور بارہ نجی ادارے ہیں ۔
انسٹیٹیوٹ آف امیننس کا درجہ حاصل کرنے کی سفارش پانے والے دیگر پبلک سیکٹر اداروں میں بنارس ہندو یونیورسٹی ، تیزپور یونیورسٹی ، ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی ، حیدر آباد یونیورسٹی ، پنجاب یونیورسٹی اور آندھرا یونیورسٹی شامل ہیں ۔
اپنی پہلی فہرست میں مذکورہ پینل نے آٹھ پبلک سیکٹر اداروں کو انسٹیٹیوٹ آف امیننس کا درجہ دیئے جانے کی سفارش کی تھی جن میں تین ادارے درجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔
پروفیسر طارق منصور نے کہا ہے کہ اے ایم یو کو انسٹیٹیوٹ آف امیننس کا درجہ ملنے کی صورت میں جہاں یونیورسٹی میں تحقیق کے میدان میں مزید بہتر پیش رفت ہوگی وہیں انو ویٹو ریسرچ کے لئے بھی اساتذہ کومتعلقہ میدانوں میں بہتر مواقع حاصل ہوں گے ۔ وائس چانسلر نے تمام اساتذہ سے کہا ہے کہ وہ انو ویٹو ریسرچ تجاویز تیار کرنے اور یونیورسٹی کوزیادہ سے زیادہ تحقیقی گرانٹ حاصل کرنے میں اپنا بھر پور تعاون پیش کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.