مسجد و مدرسہ نجم العلوم مالیگاؤں میں شجر کاری
مالیگاؤں : (اردو سٹی ) گرین مالیگاؤں ڈرائیو مہم کے تحت شہر مالیگاؤں میں مسلسل شجر کاری کا مرحلہ جاری ہے۔ عبداللہ ٹرسٹ نے شہر میں اور اطراف کے علاقوں میں ہزاروں درخت لگائے ہیں۔ سینکڑوں پودے بھی لگائے گئے جن کی با قاعدہ دیکھ ریکھ کی جاتی ہے۔ شہر کو گرین سٹی کا درجہ حاصل اور ماحول آلودگی سے پاک ہو اسطرح کا نیک جذبہ لئے عبداللہ ٹرسٹ کے ذمہ داروں نے گرین مالیگاؤں ڈرائیو کی شروعات کی ۔
گذشتہ روز گرین مالیگاؤں ڈرائیو کے تحت دیانہ شیوار میں مولانا مزمل نجمی اور ساجد راجو ڈِلکس کے توسط سے مسجد و مدرسہ نجم العلوم میں شجر کاری کی گئی ۔ مدرسہ ہذا کے طلبہ نے شجر کاری میں مدد کی اور ان کے چہرے پر درخت لگانے کی خوشی بھی نظر آئی۔ جیسے جیسے درخت اور طلبہ بڑے ہونگے ۔ دونوں ہی سے قوم، ملت اور انسانیت کو فائدہ پہنچے گا۔
شہر بھر میں اور بھی کئی مسجد و مدرسوں کے اطراف گرین مالیگاؤں ڈرائیو کی جانب سے مفت میں شجر کاری کی گئی ۔ کھلی جگہوں اور کارخانوں کے اطراف بھی شجر کاری کی گئی ۔ گرین مالیگاؤں ڈرائیو مہم ایک غیر حکومتی ادارہ عبداللہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام شجر کاری جیسے عظیم کام انجام دے رہی ہے ۔