صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

تھانے سینٹرل جیل میں پریرنا پریورتن ورکشاپ

1,227

بھیونڈی:(عارِف اگاسکر) گذشتہ دنوں رِیاست کے خصوصی پولیس ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر وِٹھل راو جادھو کی رہنمائی میںتھانے سینٹرل جیل میں مقید قیدیوں کے لیے ’جگت چھایا فاونڈیشن ، مہاراشٹر ایکتا منچ‘ اور بھیونڈی کےعوامی دوست ’شانتی دوت‘ خانوادہ کی مشترکہ کو ششوں سے ’پریر نا اور پریورتن ورکشاپ‘ اور قومی یکجہتی پرمشتمل پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میںشانتی دوت خانوادہ کے وسیم خان، انیل پھڈ ترے ، رحیم شیخ،پارٹے، وجے ایولے سمیت پولیس افسران، شہر کے سرکردہ افراداور سینٹرل جیل کے سینکڑوں قیدیوںنے شرکت کی۔

اطلاع کے مطابق کئی برسوں سے بھیونڈی کے ’شانتی دوت خانوادہ‘ نامی سماجی تنظیم کے زیر اہتمام مہاراشٹر کے مختلف جیلوں میں مقید قیدیوں کے لیے سماج پر بھودن اور قومی ایکتا کے تحت ’پریر نا اور پریورتن ورکشاپ‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اسی سلسلے میںمذکورہ روایت کو قائم رکھتے ہوئےامسال سال نوَ کے دوران تھانے سینٹرل جیل میں مقید قید یوں کے لیے ’شانتی دوت‘ نامی سماجی تنظیم کے ذریعہ ’پریر نا اور پریورتن ورکشاپ‘ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر اسٹیج پر ڈپٹی سپر ٹینڈینٹ اے، ایس، سدا پھولے،ایچ، بی، پی،ڈاکٹر نیلم تائی پاچپو تے ۔ ایولے،شانتی دوت خانوادہ کے صدر اور صحافی شرد بھسالے ، رکن صلاح الدین شیخ سمیت دیگر سرکردہ افراد موجود تھے۔

اس موقع پر ایچ ، بی، پی، ڈاکٹر نیلم تائی نے جیل کے قیدیوں سے گفتگو کی اورانھیں جرائم سے دو ر رہ کرسیدھے راستے پر چلنے کی تلقین کی۔ جبکہ شانتی دوت خانوادہ کے صدر شرد بھسالے نے قومی ایکتا اور سماجی یکجہتی نیز آپسی بھائی چارےکے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ غصہ اورناراضگی پر قابو رکھنے سے وقوع  پذیر ہو نے والے جرائم سے محفوظ  رہا جاسکتا ہے ۔ سنیئر شانتی دوت رکن صلاح الدین شیخ اور کاشی ناتھ پارٹے نےملک سے محبت اور قومی یکجہتی پر روشنی ڈالتے ہوئے جیل کے قیدیوں اور پولیس افسران کا دل جیت لیا ۔

مذکورہ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے جیل کے سپرنٹنڈینٹ این، وائیچال ، ڈپٹی پولیس سپر نٹنڈینٹ اے ایس سدا پھولے، پولیس انسپکٹر وی پی کاپڈے،اویناش گاوِت اور ان کے ساتھیوں نے مکمل تعاون دیا۔جبکہ جیل میں موجودقیدیوں نے بھی اپنی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مذکورہ پروگرام نظامت ڈپٹی پولیس سپرٹینڈینٹ سدا پھولے نے کیا جبکہ پولیس انسپکٹر وی پی کاپڈے، اور شرد بھسالے نےشکریہ ادا کیا۔مذکورہ پروگرام تقریباً دو گھنٹوں تک جاری رہا جس میں سینکڑوں قیدیوں نے شرکت کی اور مقررین کی باتوں کو بہ غور سن کر اس پر عمل کر نے کا عہد کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.