صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ریاستی حکومت صرف قومی شخصیات کو ہی نہیں بلکہ کسانوں، دلتوں، اقلیتوں وخواتین کو بھی بھول چکی ہے: اشوک چوہان

1,195

ممبئی: مہاراشٹر کی بی جے پی وشیوسینا حکومت سبھی کو فراموش چکی ہے ۔ چاہے وہ کسان ہوں، یا نوجوان، چاہے وہ خواتین ہوں یا قومی شخصیات ۔ اس حکومت کو اپنے سوا کچھ یاد نہیں ہے ۔ یہ باتیں آج یہاں مہاراشٹر ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر وممبرپارلیمنٹ اشوک چوہان نے ریاستی حکومت کے کیلنڈر میں بابا صاحب امبیڈکر و مہاتما جیوتی با پھلے کی یومِ وفات کی نشاندہی نہ ہونے پر کہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسانہیں ہے کہ یہ حکومت صرف قومی شخصیات کو ہی بھولی ہوئی ہے ، یہ ہرکسی کو بھولی ہوئی بھی ہے اور کچھ دیکھ بھی نہیں پارہی ہے۔ اسے نہ کسان یاد ہیں اور نہ ہی کسانوں کی حالتِ زار اسے نظر آر ہی ہے ۔ اسے بیروزگار نوجوان بھی نظر نہیں آرہے ہیں، اسے خواتین ودلت بھی نہیں دکھتے ہیں ۔ اسے اقلیتوں کی بھی کوئی فکر نہیں ہے ۔ یہ حکومت اقتدار کے غرور میں اندھی وبہری ہوچکی ہے ۔ لیکن ریاست کی عوام اندھی بہری نہیں ہے ۔ ۲۰۱۹ میں عوام اسے بتادے گی کہ کیسے بھولا جاتا ہے اور بھولنا کسے کہتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.