صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سینٹ زیوئیرس ہائی اسکول کے ۱۵۰؍سال مکمل ہونے کے موقع پر

مہاراشٹرپردیش کانگریس کے صدر اشوک چوہان کو  سینٹ زیویئرس رتن ایوارڈ

1,244

ممبئی: ممبئی کا مشہور تعلیمی ادارہ سینٹ زیویئرس ہائی اسکول کے ۱۵۰؍ سال مکمل ہونے پر آج یہاں مہاراشٹرپردیش کانگریس کے صدر وممبرپارلیمنٹ اشوک چوہان کو سینٹ زیوئیرس رتن کے ایوارڈ سے نواز گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ تقریب کے مہمانِ خصوصی ریاستی گورنر سی ودیا ساگر راؤ نے دیا جبکہ اس موقع پر آدی گودریج، دیپک پاریکھ اور سونیل گاوسکر بھی موجود تھے۔ یہ تقریب جنوبی ممبئی کے سینٹ زیویئرس ہائی اسکول میں منعقد ہوئی تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اشوک چوہان نے کہا کہ سینٹ زیویئرس ملک میں سیکولرزم کی عظیم مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے سے تعلیم حاصل کرنے والوں میں عیسائی، ہندو، مسلم، پارسی ویہودی سبھی مذاہب کے طالب علم ہیں لیکن اسکول نے ان کے اندر اس قدر سیکولرازم کو پروان چڑھایا کہ آج بھی یہ ادارہ اس کا زندہ مثال ہے۔ اشوک چوہان نے ادارے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ کمال کی بات نہیں ہے کہ تمام مذاہب کے ماننے والے طلبہ ایک ہی ادارے میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی وہ سماج میں سیکولرازم کے قدروں کو پروان چڑھانے میں مصروف رہتے ہیں؟

واضح رہے کہ اشوک چوہان نے اسی اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی اور ۱۹۷۵میں انہوں نے یہیں سے ہائی اسکول پاس کیا تھا۔ سینٹ زویئرس کا قیام ۱۸۶۹ میں ہوا تھااور اس سال اس ادارے نے ۱۵۰؍سال مکمل کیا ہے۔ اس موقع پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا تھا، جس میں اسکول کے سابق طالب علموں کو مدعو کیا تھا۔ اسکول انتظامیہ نے اشوک چوہان کے سیکولرخدمات کے پیشِ نظر انہیں سینٹ زیوئیرس رتن کے ایوارڈ سے نوازا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.