صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

نغمہ فردوس کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

2,035
ڈاکٹر نغمہ فردوس پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) شعبہ اردو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ  یونیورسٹی کی ریسرچ اسکالرنغمہ فردوس سراج احمد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی ہے ۔ ان کے تحقیقی مقالے کا موضوع اردو میں خواتین اورذکور افسانہ نگاروں کے نسوانی کرداروں کا تقابلی مطالعہ ہے ۔ انھوں نے اردو افسانے کے وسیع سرمایے کا باریکی سے مطالعہ کیا اور افسانوں سے نسوانی کردار منتخب کئے ۔

خواتین افسانہ نگاروں کے نسوانی کرداروں کے لئے الگ الگ باب قائم کئے اور مرد افسانہ نگاروں کے نسوانی کرداروں کے بارے میں علیحدہ باب میں تفصیل بیان کی اور دونوں کا موازنہ کیا کہ مردوں نے نسوانی کردار کو کس طرح برتا ہے اور عورتوں نے اپنی نفسیات اور ذہنی رویہ کی بناء پر نسوانی کرداروں کو کس طرح پیش کیا ہے ۔ ان کرداروں کے تعلق سے ہر جگہ افسانہ نگار نے اس کی کس طرح سے پذیرائی کی ہے یا جگ ہنسائی کی ہے اس کا بھی ذکر تفصیلی طور پر کیا ہے ۔

واضح رہے کہ ماضی میں بہت سے افراد نے پی ایچ ڈی مکمل کی ہیں مگر یہ ان میں سب سے منفرد ہیں ۔ یہ مقالہ انھوں نے ڈاکٹر مسرت فردوس سابق پروفیسر شعبہ اردو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کی نگرانی میں مکمل کیا ہے ۔ ڈگری تفویض کئے  جانے پرشعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر صدیق محی الدین فارجی ممتحن ڈاکٹر معزہ قاضی پروفیسر ممبئی یونیورسٹی اورنگ آباد کے نورالحسنین ، عارف خورشید ، احمد اقبال ، خان مقیم ، خان شمیم نے نغمہ فردوس کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ ڈاکٹر نغمہ فردوس کی والدہ ذکیہ بیگم اور پھوپیوں عائشہ بیگم اور صوفیہ تبسم کو بھی سبھی افراد نے مبارکباد کا مستحق قرار دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.