صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ماہ رمضان کایوم جمعہ سے آغاز، ممبئی سمیت مہاراشٹر سحر میں اعلانات اور اذان فجر لاوڈاسپیکر پر نہیں دی گئی

44,066

ممبئی: ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں نے ماہ رمضان کا جوش وخروش سے استقبال کیا،کیونکہ بدھ کو 29،شعبان المعظم کو ملک بھر میں کہیں بھی رمضان المبارک کاچاند نظر نہیں آیاتھا،لیکن جمعرات مابعد نماز مغرب مسلم علاقوں میں آتش بازی کے ساتھ 30،واں چاند دیکھ کر ماہ صیام کا استقبال کیا گیا۔جبکی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں ۔


اس موقع پر مسلمان پُر مسرت بھی نظر آئے کیونکہ   رمضان کاجمعہ سے آغازہواہے ،البتہ سحری میں مساجد سے اعلانات اور اذان فجر لاوڈاسپیکر پر نہیں ہوئی ،جس سے ایک حد تک اقلیتی فرقے میں مایوسی نظرآئی،دراصل ایک روز قبل ہی مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے صدرراج ٹھاکرے نے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے مسجدوں سے لاوڈاسپیکر پر اذان بند کرنے کا مطالبہ کیاتھا اور پولیس وانتظامیہ مستعد نظر ائے۔


جنوبی ممبئی میں مسلم اکثریتی علاقوں کرافورڈ مارکیٹ ،محمد علی روڈ،بھنڈی بازار،جے جے اسپتال ،مدنپورہ،ناگپاڑہ،ممبئی سینٹرل ،اگری پاڑہ،بائیکلہ،ماہم ،وڈالا،انٹاپ ہل،سیوڑی جوکہ جزیرہ نما ممبئی شہر میں واقع ہیں کل شب سے رونق دوبالا ہوگئی تھی،جبکہ مضافاتی علاقوں باندرہ،ولے پارلے،اںدھیری،جوہو گلی،ملت نگر، لوکھنڈوالا، جوگیشوری،میراروڈ،اور مشرقی مضافاتی علاقے کرلا،سائن۔،دھاراوی،کالینہ،کلوا،ممبرا میں بھی رمضان المبارک کی چہل پہل نظر آئی ہے۔جبکہ نماز جمعہ میں ہزاروں مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید شریک ہوئے۔تھانے  کے ساتھ ساتھ بھیونڈی اورمالیگاوں جیسے اکثریتی شہروں میں بھی مسلمانوں نے ایمانی جوش وخروش کے ماہ رمضان کا استقبال کیا ۔اورنگ آباد،پونے ،شولاپور، ناگپور ،امراوتی،ستارا،سانگلی ،بھساول اور جلگاؤں سے بھی ماہ رمضان کا اہتمام کی خبریں آرہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.